Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم یونٹ 136اے،نارتھ کراچی سیکٹرکے کارکن محمد ریاض کے قتل پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


 ایم کیوا یم یونٹ 136اے،نارتھ کراچی سیکٹرکے کارکن محمد ریاض کے قتل پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 6/24/2014

ایم کیوا یم یونٹ 136اے،نارتھ کراچی سیکٹرکے کارکن محمد ریاض کے قتل پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
مذموم کار روائیوں سے ایم کیو ایم کے کارکنان کو حق پرستی کی جدو جہد سے دور نہیں کیا جاسکتا ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے شہید محمد ریاض کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی

کراچی ۔۔۔24جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوا یم یونٹ 136/A،نارتھ کراچی سیکٹرکے کارکن محمد ریاض ولد محمد حسین کے قتل کی شدید الفاظ میں8 مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہر میں ایم کیو ایم کے کارکنا ن کو تواتر کے ساتھ نشانہ بنایا جانا شہر میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرکے کی ساز ش ہے ،رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنا ن کو حق پرستی پر چلنے اور ملک کے محروم عوام کے حقوق کی جدو جہد کرنے کی پاداش میں نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن دہشتگردوں کی مذموم کار روائیوں سے ایم کیو ایم کے کارکنان اور حق پرست عوا م کو حق پرستی کی جدو جہد سے دور نہیں کیا جاسکتا ۔ رابطہ کمیٹی نے شہید محمد ریاض کے سوگوار لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید محمد ریاض کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے ۔دریں اثناء ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی ، اسلم آفریدی نے کارکن محمد ریاض کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر عباسی شہید اسپتال پہنچے اور شہید کے سوگوار لواحقین سے ملاقات کی۔ کارکن محمد ریاض کی شہادت کے حوالے سے معلومات حاصل کی اور سوگواران کو گلے لگاکر تسلی دی ۔ اس موقع پر کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، ایم کیو ایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 136/Aکے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے ۔

9/29/2024 8:21:25 AM