Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں امدادی کیمپ قائم کردیا گیا


شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں امدادی کیمپ قائم کردیا گیا
 Posted on: 6/24/2014

شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں امدادی کیمپ قائم کردیا گیا
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے مرکزی امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
الطاف حسین نے ہمیشہ ملک کے مظلوم و غریب طبقے کے عوام کی خدمت کی ہے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے دوران نقل مکانی کرنے والے اپنے ہم وطنوں کی مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑیں
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی کے کے ایف کے رضاکاران کو ہدایت
کراچی ۔۔۔24جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوا لے آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر واقع فیڈرل بی ایریا میں مرکزی امدادی کیمپ قائم کردیا گیا ہے ۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین سیف یار خان ، شاکر علی ، کہف الوریٰ اور حق پرست رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے مرکزی کیمپ کا دور ہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی ارکان نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے اپنی جدو جہد کے آغاز سے ہی ملک کے مظلوم و غریب طبقے کے عوام کی خدمت کی ہے اور ملک میں کسی بھی ناگہانی یا قدرتی آفت کے نتیجے میں متاثرہ عوام کی بھر پور امداد اور خدمت کا درس دیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی ارکان نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اور آئی ڈی پیز کے لئے قائم امدادی کیمپ پر مامور ایم کیوایم کے کارکنان کو جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہاکہ وہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلا ف جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران نقل مکانی کرنے والے اپنے ہم وطنوں کی مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور آئی ڈی پیز کی ہر ممکن امداد کریں تاکہ دہشتگردی کے خلا ف جنگ میں اپنے سکھ چین کی قربانی دینے والے ہم وطنوں کی پریشانیوں اور تکا لیف کو کم کیا جاسکے۔

9/29/2024 8:24:19 AM