ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عادل صدیقی کی خالہ زاد بہن کے انتقال پر جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
لندن ۔۔۔24جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عادل صدیقی کی خالہ زاد بہن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے عادل صدیقی سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان لواحقین کے غم میں برابر کے شریک اور مرحومہ کے لئے دعا گو ہیں ۔دریں اثناء ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے بھی عادل صدیقی کی خالہ زاد بہن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔