Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹر طاہر القادری کے جہاز کا رخ اسلام آباد سے لاہور کی طرف موڑنے سے نہ صرف پیٹرول اور وقت ضائع ہوا بلکہ دنیا میں پاکستان کی بدنامی بھی ہوئی۔ الطاف حسین


ڈاکٹر طاہر القادری کے جہاز کا رخ اسلام آباد سے لاہور کی طرف موڑنے سے نہ صرف پیٹرول اور وقت ضائع ہوا بلکہ دنیا میں پاکستان کی بدنامی بھی ہوئی۔ الطاف حسین
 Posted on: 6/23/2014
ڈاکٹر طاہر القادری کے جہاز کا رخ اسلام آباد سے لاہور کی طرف موڑنے سے نہ صرف پیٹرول اوروقت ضائع ہوا بلکہ دنیا میں پاکستان کی بدنامی بھی ہوئی۔ الطاف حسین
معاملے کے حل کیلئے جو کچھ بعد میں کیا گیا، اگر وہ عمل پہلے کرلیا جاتا تو زیادہ بہتر ہوتا
ملک میں انقلاب آئے یا مذاکرات ہوں، دونوں صورتوں میں ملک کے مفاد کو پیش نظر رکھنا چاہیے
سانحہ لاہور 17 جون پر سوموٹو لینا چاہیے اور سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل تین رکنی تحقیقاتی کمیشن قائم کرنا چاہیے
اس نازک صورتحال میں ملک کسی قسم کے ایڈونچرازم کا متحمل نہیں ہوسکتا، الطاف حسین
حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور سیاسی جماعتوں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے
ہمیں اتنا آگے نہیں جانا چاہیے کہ ہم حکومت کو پچھاڑ دیں یا اپوزیشن کو کاٹ دیں
لندن۔۔۔ 23 جون 2014
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے جہاز کارخ اسلام آباد سے لاہورکی طرف موڑنے سے نہ صرف پیٹرول اوروقت ضائع ہوابلکہ دنیامیں پاکستان کی بدنامی بھی ہوئی۔ معاملے کے حل کیلئے جو کچھ بعد میں کیاگیا ،اگروہ عمل پہلے کرلیاجاتاتوزیادہ بہترہوتا۔ انہوں نے یہ بات موجودہ صورتحال کے بارے میں آج ایک انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ اس بارملک میں انقلاب آئے یامذاکرات ہوں،دونوں صورتوں میں ملک کے مفاد کو پیش نظر رکھنا چاہیے، بے معنی مذاکرات قوم کے ساتھ مذاق ہوں گے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک بہت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، تمام سرحدوں پرخطرات موجود ہیں، ہماری مسلح افواج ملک کی بقاء اورسلامتی کیلئے ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ اس نازک صورتحال میں ملک کسی قسم کے ایڈونچرازم کامتحمل نہیں ہوسکتا،ان حالات میں حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور سیاسی جماعتوں کوبھی ذمہ داری کامظاہرہ کرناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ 16جون کی رات کولاہورمیں تحریک منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ اور ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ پر جس طرح ان کے معصوم وبے گناہ کارکنوں کو مارا گیا، بزرگوں حتیٰ کہ خواتین تک کو جس بیدردی سے گولیاں مار کر شہید کیا گیا، جوظلم کیاگیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے، خود وزیراعلیٰ پنجاب تک نے اعتراف کیاکہ اس روز بہت ظلم ہوا۔انہوں نے بصداحترام سپریم کورٹ کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اب آپ پربھی اب انگلیاں اٹھنے لگی ہیں لہٰذا سپریم کورٹ کواپنی غیرجانبداری برقرار رکھنے کیلئے سانحہ لاہور17جون پرفوری طورپرسوموٹولیناچاہیے اورمعاملے کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل تین رکنی کمیشن قائم کرناچاہیے اوروزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اورتمام متعلقہ حکومتی عہدیداروں اور افسران کوطلب کرنا چاہیے اوران سے اس سانحہ لاہورکے بارے میں پوچھ گچھ کرنی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس وقت ہمیں اتناآگے نہیں جاناچاہیے کہ ہم حکومت کو پچھاڑ دیں یا اپوزیشن کو کاٹ دیں ، ہمیں معاملات کواس طرح حل کرنا چاہیے تاکہ آپ کی بھی تسلی ہو اور میری بھی تسلی ہو۔

9/29/2024 8:21:31 AM