Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومتی ایماء پر اسلام آباداورراولپنڈی میں کھناپل،آئی ٹین اورکورال چوک سمیت پنجاب کے دیگرشہروں میں پولیس گردی پررابطہ کمیٹی کی شدیدمذمت


حکومتی ایماء پر اسلام آباداورراولپنڈی میں کھناپل،آئی ٹین اورکورال چوک سمیت پنجاب کے دیگرشہروں میں پولیس گردی پررابطہ کمیٹی کی شدیدمذمت
 Posted on: 6/23/2014
حکومتی ایماء پر اسلام آباداورراولپنڈی میں کھناپل،آئی ٹین اورکورال چوک سمیت پنجاب کے دیگرشہروں میں پولیس گردی پررابطہ کمیٹی کی شدیدمذمت
حکمراںیہ نہ بھولیں کہ کفرکی حکومت توچل سکتی ہے لیکن ظلم پر حکومت کاچلناممکن نہیں،رابطہ کمیٹی 
علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی واپسی پر حکومت شدیدبوکھلاہٹ کاشکارہے
راولپنڈی اوراسلام آبادمیں نہ صرف جگہ جگہ کنٹینر کھڑے کرکے ناکے لگائے ہیں اور اسلام آبادایئرپورٹ کے اندربڑی تعدادمیں سادہ لباس اہلکاروں تعینات کردیاہے
کراچی:۔۔۔23 جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اسلام آباداورراولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگرشہروں میں پولیس گردی اورکھناپل ،آئی ٹین اورکورال چوک راولپنڈی میں پی اے ٹی کے کارکنان پرپولیس کی جانب سے حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی واپسی سے حکومت شدیدبوکھلاہٹ کا شکار ہے اوریہی وجہ ہے کہ حکومت نے طاہرالقادری کے استقبال کے لئے جمع ہونیو الے پاکستان عوامی تحریک اورمنہاج القرآن کے کارکنان کوگرفتارکرنے کے بعداب راولپنڈی اور اسلام آبادمیں نہ صرف جگہ جگہ کنٹینر کھڑے کرکے ناکے لگائے ہیں بلکہ اسلام آبادایئرپورٹ کے اندربڑی تعدادمیں سادہ لباس اہلکاروں تعینات کردیاہے جبکہ کھناپل ، آئی ٹین اور کورال چوک پرپی اے ٹی کے کارکنان پرپولیس کی جانب سے حملے بھی کیے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت متعددخواتین ،بزرگ اورنوجوان شدید زخمی ہوئے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک کے معصوم وبے گناہ کارکنان کو اپنے قائدکااستقبال کرنے کے لئے ان پرتسلسل کے ساتھ پولیس کشی کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی طاقت کے بے دریغ استعمال اورمظلوم ومعصوم لوگوں کوانتقامی کارروائیوں کانشانہ بنانے کاسلسلہ بندہوناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کویہ بات نہ بھولیں کہ کفرکی حکومت تو چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت کاچلناممکن نہیں۔رابطہ کمیٹی نے پاکستان عوامی تحریک کی مقامی قیادت اورزخمی کارکنان سے دلی ہمدردی کااظہارکیا اور ان کی صحت یابی کے لئے دعاکی۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ تمام گرفتارکارکنان کوفی الفوررہاکیاجائے اورانتقامی کارروائیوں کاسلسلہ بندکیاجائے۔

9/29/2024 8:26:29 AM