Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جمہوریت کادعویٰ کرنے والے حکمرانوں سے ہی ملک کے استحکام کوخطرہ ہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


جمہوریت کادعویٰ کرنے والے حکمرانوں سے ہی ملک کے استحکام کوخطرہ ہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
 Posted on: 6/22/2014
جمہوریت کادعویٰ کرنے والے حکمرانوں سے ہی ملک کے استحکام کوخطرہ ہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
پاکستان پولیس اسٹیٹ بن چکاہے ملک میں حکومت کی نام کی کوئی چیزنظرنہیں آتی
صوبہ پنجاب میں منہاج القرآن اورپاکستان عوامی تحریک کی ذمہ داران وکارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں اوردفاترکوسیل کرنے کی مذمت
حکومتی رویہ کے باعث آج ملک کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے
غیرآئینی و غیر قانونی اقدام اورچند لوگوں کی مطلوق العنانیت کی وجہ سے پورے ملک اوراسکے عوام پرمنفی اثرات مرتب ہونگے
وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب اپنی حکمت عملی تبدیل کریں اورملک کے وسیع ترمفادمیں مثبت اقدامات کریں
جمہوریت کی ٹرین بامشکل تمام پٹری پرچڑھی ہے، منفی ،غیرجمہوری اورآمرانہ اقدامات کے باعث کہیںیہ ٹرین پٹری اترنہ جائے،بابرغوری
خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی پریس کانفرنس
کراچی۔۔۔22جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ جمہوریت کادعویٰ کرنے والے حکمرانوں سے ہی ملک کے استحکام کوخطرہ ہے ، حکومتی روئیہ کے باعث آج ملک کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،پاکستان پولیس اسٹیٹ بن چکاہے ملک میں حکومت کی نام کی کوئی چیزنظرنہیںآتی۔انہوں نے کہاکہ ہم جمہوریت ا اوراس بھی بڑھ کرملک کے استحکام کے ساتھ ہیں تاہم اگرجہاں جمہوریت میںآمرانہ ،جارحانہ اورانتقامانہ رویہ اختیارکیاجائے ہم قطعی طورپرکے ساتھ نہیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین رابطہ کمیٹی بابرخان غوری،ڈاکٹرصغیراحمد،نثارپنہوراورگلفرازخان خٹک کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے منہاج القرآن اورپاکستان عوامی تحریک کی ذمہ داران وکارکنان کی بلاجوازغیرقانونی گرفتاریوں،دفاترکوسیل کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ملک کے بے صوبے میں حکومت چلائی جارہی ہے وہاں کوئی سیاسی اورجمہوری رویہ نظرنہیں آرہا ور ایک جماعت کے کارکنوں کواپنے قائدکے استقبال سے روکاجارہا ہے اور اس کے لئے حکومتی مشینری کابے دریغ استعمال کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کسی بھی پاکستانی شہری جوایک جماعت کاقائدورہنمابھی ہواس کی وطن واپس آنااوران کے چاہنے والوں کی طرف سے ان کاپرتپاک استقبال کرناجلسے جلوس نکالنا،یہ جمہوری طریقہ ہی نہیں بلکہ جمہوریت کاحسن بھی ہے اورحکومت کواس کام میں مکمل تعاون کرناچاہئے جس کاکریڈیٹ بھی حکومت کوہی ملے گا۔انہوں نے کہاکہ آج جوکچھ ہورہاہے جس طرح پاکستان عوامی تحریک اورمنہاج القرآج کے کارکنان کوگھروں پرچھاپے مارکرگرفتار،دفاترکوبندکیاجارہاہے اس رویئے کوکسی بھی صورت جمہوری رویہ نہیں کہاجاسکتایہ صرف اورصرف آمرانہ اقدام ہے جوکسی بھی صورت جمہوریت سے مطابقت نہیں رکھتا۔جس طرح کارکنان کوگرفتارکیاگیااوردفاترکوبندکیاگیاہے یہ آمرانہ طرزعمل کی عکاسی ہے۔انہوں نے کہاکہ کیا بوکھلاہٹ ہے کیاخوف ہے جس کی بناء پرپنجاب کوپولیس اسٹیٹ بنادیاگیاہے اورملک کے دارالخلافہ اسلام آبادکوبھی پولیس اسٹیٹ نظرآرہاہے۔انہوں نے کہاکہ آج ملک کے استحکام کوجس قدرخطرہ ہے وہ جمہوریت کے دعویٰ داروں سے ہی ہے،جبروطاقت کے ذریعے کسی کی آوازکودبانے والوں کوکسی صورت معاف نہیں کیاجاسکتا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے مزیدکہاکہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کے شہری ہیں اورایک جماعت کے سربراہ ہیں انہیں وطن واپس آنے کی پوری اجازت ہونی چاہئے اوراس سلسلے میں جوبھی روکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں ان کوبھی فی الفورختم ہوناچاہئے تاکہ انکی آمدخوش اسلوبی اورپرامن طریقے سے ممکن ہوناکہ اسی کوئی بات ہوجس سے ملک کوناقابل تلافی نقصان کاسامناکرناپڑے۔انہوں نے کہاکہ ہم جمہوریت اورسیاسی رویئے کے ساتھ ہیں اوراس بھی بڑھ کرہم ملک کے استحکام کے ساتھ ہیں تاہم اگرجمہوریت میںآمرانہ روئیہ اختیارکیے جائیں اورملک کے استحکام کونقصان پہنچانے کوششیں کی جائیں توہم قطعی طورپراس کے ساتھ نہیں ہیں۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ومقامی رہنماؤں احمدنوازانجم،ساجدمحمودبھٹی،انیس مصطفی سمیت سینکڑوں کارکنان کوفی الفوررہاکیاجائے ،تمام سیل دفاترکوفی الفورکھلاجائے اورلاہور،راولپنڈی اوراسلام آبادسمیت پنجاب کے مختلف شہروں کوروکاوٹیں کھڑی کرکے سیل کرنے کے عمل سے بازرہاجائے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے بتایاکہ ایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین نے اس حساس نوعیت کے مسئلے کوانتہائی باریک بنی سے دیکھ رہے ہیں اورپوری طرح صورتحال سے آگاہ رہنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ہم نے اپنے عوام کووقفے وقفے سے آگاہ کرنے کے لئے پریس بریفنگ کااہتمام کیاہے۔انہوں نے حکمرانوں سے کہاکہ وہ بھی سارے معاملے کوبردباری کے ساتھ ڈیل کریں اورسیاست اورجمہوریت کومحفوظ کرنے کے لئے اپنی آئینی وقانونی ذمہ داریوں کوپوراکریں،غیرآئینی و غیر قانونی اقدام اورچند لوگوں کی مطلوق العنانیت کی وجہ سے پورے ملک اوراسکے عوام پرمنفی اثرات مرتب ہونگے۔ وزیراعظم پاکستان اوروزیراعلیٰ پنجاب کواپنی حکمت عملی تبدیل کرنی ہونگی اورجمہوری روایات کوبرقراررکھتے ہوئے ملک کے وسیع ترمفادمیں مثبت اقدامات کرنے ہونگے۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن’’ ضرب عضب ‘‘ کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ افواج پاکستان ملک کی بقاء وسلامتی کے لئے دہشت گردوں سے نبردآزماہیں لیکن حکمراں اس آپریشن کوسبوثاژ کرنے اورعوام کی توجہ اس پرسے ہٹانے کے لئے اس قسم کے بھونڈے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے طاہرہ آصف کی شہادت سے اپناحصہ اس آپریشن کی کامیابی کے لئے ڈال چکے ہیں اب حکمرانوں کی باری ہے کہ وہ آگے بڑھ کردہشت گردوں کی مخالفت کریں اورافواج پاکستان کاساتھ دیں۔بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب میں رکن رابطہ کمیٹی بابرخان غوری نے کہاکہ گذشتہ دس برسوں میں جمہوریت کی ٹرین بامشکل تمام پٹری پرچڑھی ہے اوراس قسم کے منفی ،غیرجمہوری اورآمرانہ اقدامات کے باعث کہیںیہ ٹرین پٹری اترنہ جائے۔انہوں نے کہاکہ اس قسم کے مظالم تواس دورمیں نہیں ہوئے جس کو جمہوریت کے دعویدارلوگ آمرانہ کہتے نہیں تھکتے ہیں اس دورمیں بھی پنجاب سمیت کسی بھی صوبے میں خواتین کے ساتھ کبھی ایساسلوک نہیں کیاگیاجس طرح ماڈل ٹاؤن میں نہتی خواتین پرگولیاں برساکرکیاگیااورایک خاتون رکن قومی اسمبلی کودن ڈھاڑے گولیاں مارکربے دردی سے قتل کردیاگیا۔

9/29/2024 8:22:31 AM