Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام تمام بڑے شہروں بشمول ٹورنٹو،کیلگری، مونٹریال، ونڈسر اور ایڈمنٹن میں 19 جون 1992 کے شہداء حق کے ایصال ثواب اور متحدہ کی ایم این اے شہید طاہرہ آصف کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کے اجتماعات


 Posted on: 6/22/2014
ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام تمام بڑے شہروں بشمول ٹورنٹو،کیلگری، مونٹریال، ونڈسر اور ایڈمنٹن میں 19 جون 1992 کے شہداء حق کے ایصال ثواب اور متحدہ کی ایم این اے شہید طاہرہ آصف کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کے اجتماعات
اولیاء کرام و بزرگان دین کی سرزمین پنجاب میں طاہرہ آصف شہید کے پاک لہو سے حق پرستی کا پودا پروان چڑھے گا۔ متحدہ کے سفر میں 19 جون1992 ء جیسے کتنے ہی مراحل اور امتحانات آئے ہیں۔ لیکن الطاف حسین بھائی کی چٹان جیسی باہمت شخصیت اور باہمت جانثار کارکنان مظلوموں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے : آصف قاضی
کینڈا:۔۔۔22جون 2014ء
ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہمتام کینیڈا کے تمام بڑے شہروں بشمول ٹورنٹو ، کیلگری ، مونٹریال ، ونڈ سر اور ایڈمنٹن میں 19 جون 1992 ء کے شہداء حق کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور شہید MNA طاہرہ آصف کو ایصال ثواب اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس سلسلے میں مرکزی اجتماع ٹورنٹو میں منعقد کیا گیا۔ ان اجتماعات میں ایم کیو ایم کینیڈا کے سنٹرل آرگنائزر آصف قاضی ، جوائنٹ آرگنائزرمسعود حسن، اراکین سنٹرل کمیٹی، تمام شبعہ جات کے ذمہ داران ، چیپٹر انچارجز ، کارکنان و ہمدردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب آصف قاضی نے شہداء 19 جون 92 ء اور شہید ایم این اے طاہرہ آصف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ متحدہ کی تاریخ میں 19 جون 92 جیسے کتنے ہی کٹھن مراحل اور امتحانات آتے رہیں لیکن الطاف حسین کی چٹان جیسی باہمت شخصیت اور جانثار کارکنان مظلوموں کے حقوق دلانے سے کبھی دست بردار نہیں ہوئے اور اب اولیاء کرام و بزرگان دین کی سرزمین سے پنجاب کے چپہ چپہ میں حق پرستی کا پیغام پہنچا رہی تھیں اس سے خائف ہوکر اورقائدتحریک الطاف حسین کے فلسفہ کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حق پرست ایم این اے کو شہید کیا گیا۔ لیکن اب پنجاب کے لوگ جان چکے ہیں کہ اس 2 فیصد مراعات یافتہ طبقہ کے دن گنے جاچکے ہیں اور بہت جلد عوام کے حقیقی نمائندے ایوانوں کی زینت بنیں گے۔ ایم کیو ایم ہی وہ واحد جماعت ہے جسے بے باک نڈر اور باصلاحیت قیادت میسر ہے جو پاکستان کو حقیقی معنوں میں اندھیروں سے نجات دلائے گی۔ آخر میں شہداء کے بلند درجات اور مغفرت کے لئے دعا کی گئی اور خصوصی دعا حق پرست شہید ایم این اے طاہرہ آصف کے لئے کی گئی اس کے علاوہ قائدتحریک الطاف حسین کی دارزی عمر صحت و تندرستی اور پاکستان کے امن و استحکام اور سلامتی کے لئے بھی دعا ئیں کی گئیں۔

9/29/2024 8:23:03 AM