Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان عوامی تحریک کے رہنما عمرریاض عباسی ،دیگررہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریاں کھلاظلم ہے۔ندیم نصرت،سینئرڈپٹی کنوینر ایم کیوایم


پاکستان عوامی تحریک کے رہنما عمرریاض عباسی ،دیگررہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریاں کھلاظلم ہے۔ندیم نصرت،سینئرڈپٹی کنوینر ایم کیوایم
 Posted on: 6/22/2014
پاکستان عوامی تحریک کے رہنما عمرریاض عباسی ،دیگررہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریاں کھلاظلم ہے۔ندیم نصرت،سینئرڈپٹی کنوینر ایم کیوایم
حکومت، پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کواپنے قائد کے استقبال سے روکنے کیلئے طاقت کا بیجا استعمال کررہی ہے۔ندیم نصرت
پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریاں ، اسلام آباد ایئرپورٹ اوراس سے ملحقہ علاقوں کوسیل کر نا اوراسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل کرنا جمہوریت اورعوام کے جمہوری حقوق کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ندیم نصرت
پاکستان عوامی تحریک کوریاستی طاقت کے ذریعے کچلنے اورانتقامی کارروائیوں کانشانہ بنانے کاسلسلہ بند کیاجائے ۔متحدہ قومی موومنٹ
عمرریاض عباسی اورپاکستان عوامی تحریک کے دیگر رہنماؤں اورکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے۔متحدہ قومی موومنٹ

لندن۔۔۔22 جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما عمرریاض عباسی اوردیگررہنماؤں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ سانحہ 17جون کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے موجودہ حکومت نے جس طرح اسلام آبادسمیت پنجاب بھرمیں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اورکارکنوں کی اندھادھند گرفتاریوں کاسلسلہ شروع کردیاہے،ان کے قافلوں کو طاقت کے ذریعے روکاجارہاہے، اسلام آبادایئرپورٹ اوراس سے ملحقہ علاقوں کوسیل کردیاگیاہے اوراسلام آبادشہر میں موبائل فون سروس بھی معطل کی جارہی ہے وہ جمہوریت اورعوام کے جمہوری حقوق کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ندیم نصرت نے کہا کہ جلسے ،جلوس ، مظاہرے اورریلیاں منعقد کرنا ہرسیاسی یامذہبی جماعت کاآئینی، قانونی اورجمہوری حق ہے لیکن حکومت پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کواپنے قائدکے استقبال سے روکنے کیلئے جس طرح حکومتی طاقت کابیجااستعمال کررہی ہے اورطاقت کے ذریعے انہیں کچلنے کیلئے جوظالمانہ اقدامات کررہی ہے وہ انتہائی قابل مذمت اورآمرانہ ہیں ۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما عمرریاض عباسی اوردیگر رہنماؤں اورکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے اور پاکستان عوامی تحریک کوریاستی طاقت کے ذریعے کچلنے اورانتقامی کارروائیوں کانشانہ بنانے کاسلسلہ بند کیاجائے ۔

9/29/2024 8:20:54 AM