Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کشمیر کے عوام طاہرہ آصف کے اہل خانہ اور ایم کیوا یم کے غم میں برابر شریک اور افسوس ناک واقعے پر آبدیدہ ہیں، چوہدری عبد المجید


 Posted on: 6/21/2014
لاہور شہر میں خاتون رکن اسمبلی کا درد ناک قتل صوبائی حکومت کے گڈ گورننس کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے، سردار محمد یعقوب 
پاکستان کو موجود ہ حا لات میں اس قسم کے شرمناک واقعات کا متحمل نہیں ہوسکتا
کشمیر کے عوام طاہرہ آصف کے اہل خانہ اور ایم کیوا یم کے غم میں برابر شریک اور افسوس ناک واقعے پر آبدیدہ ہیں، چوہدری عبد المجید 
صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب اور وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید کی حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید کے فاتحہ سوئم کے موقع پر لواحقین سے گفتگو 
حکومت طاہرہ آصف شہید کے قتل میں ملوث عناصر اور انکے سرغنوں کو گرفتار کرکے قتل کے پیچھے چھپی سازش کو بے نقاب کرےصدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کا حکومت سے مطالبہ 
لاہور ۔۔۔21جون2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی شہید خاتون رکن قومی اسمبلی طاہر ہ آصف کے فاتحہ سوئم میں صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب اور وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجیدنے شرکت کی اور کشمیری عوام کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین، طاہرہ آصف شہید کے اہل خانہ او ر ایم کیو ایم کے کارکنان سے اظہار تعزیت کیا ۔اس موقع پر سردار محمد یعقوب نے سوگوار ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاہرہ آصف صرف رکن قومی اسمبلی نہیں تھیں بلکہ اس قوم کی بہن بھی تھیں انکے بہیمانہ قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کو موجود ہ حا لات میں شدید مشکلات اور مصائب کا سامناہے اور ایسے حالا ت میں ملک رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قتل جیسے شرمناک واقعات کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ سردار یعقوب نے کہا کہ پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ اور لاہو ر اہم شہر ہے اور لاہور جیسے شہر میں خاتون رکن اسمبلی کا درد ناک قتل صوبائی حکومت کے گڈ گورننس کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے جس پر پوری قوم کو تشویش ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے طاہرہ آصف شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ کشمیر کے عوام محترمہ طاہرہ آصف کے اہل خانہ اور ایم کیوا یم کے تمام کارکنان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس افسوس ناک واقعے پر آبدیدہ ہیں ۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب اور وزیر اعظم چوہدری عبد المجیدنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ طاہرہ آصف شہید کے قتل میں ملوث عناصر اور انکے سرغنوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں اور طاہرہ آصف کے قتل کے پیچھے چھپی مذموم سازش کو بے نقاب کریں ۔


9/29/2024 8:20:53 AM