ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی زندگی بچانے کیلئے خون کے عطیات دیں
لاہور خصوصاً شیخ زید اسپتال کے قریب رہنے والے عوام اور کارکنوں سے الطاف حسین کی اپیل
اللہ تعالیٰ طاہرہ آصف کو زندگی دے اور انہیں صحت کاملہ عطا کرے۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔19جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی حالت تاحال تشویشناک ہے اوروہ لاہورکے شیخ زیداسپتال میں زیرعلاج ہیں اورانہیں اوپازیٹو خون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لاہورخصوصاً شیخ زید اسپتال کے قرب وجوارمیں رہنے والے عوام اورکارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ طاہرہ آصف کی زندگی بچانے کیلئے خون کے عطیات دیں۔ جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکی کہ وہ طاہرہ آصف کوزندگی دے اورانہیں صحت کاملہ عطاکرے۔ انہوں نے عوام اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ طاہرہ آصف کی زندگی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعاکریں۔