Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حالات کے جبر سے گھبرانے یا ڈرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ، الطاف حسین


حالات کے جبر سے گھبرانے یا ڈرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ، الطاف حسین
 Posted on: 6/18/2014
حالات کے جبر سے گھبرانے یا ڈرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ، الطاف حسین
پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام، ظلم وستم اورکرپشن کے خاتمے کیلئے پنجاب بھر کے عوام کو میدان عمل میں آکراپنا بھرپورکردارادا کرنا ہوگا
حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر قاتلانہ حملہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ہے
طاہرہ آصف ایم کیوایم پنجاب ہاؤس کے ساتھیوں کا ایک بڑی بہن کی طرح خیال رکھاکرتی ہیں
طاہرہ آصف اور ایم کیوایم کے دیگر منتخب نمائندوں اور رہنماؤں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی تھیں
مقامی انتظامیہ اورپولیس کودرخواستوں کے باوجود طاہرہ آصف سمیت کسی بھی منتخب نمائندے کو سیکوریٹی فراہم نہیں کی گئی
حق پرست عوام ،اللہ تعالیٰ کے حضور طاہرہ آصف کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں
نجی ٹیلی ویژن کو قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا خصوصی انٹرویو
لندن ۔۔۔18،جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حالات کے جبر سے گھبرانے یا ڈرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ، ڈراورخوف انسان کو غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبورکردیتا ہے لہٰذا پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام، ظلم وستم اورکرپشن کے خاتمے کیلئے پنجاب بھر کے کارکنان وعوام کو ہمت وحوصلے کے ساتھ میدان عمل میں آکراپنا بھرپورکردارادا کرنا ہوگا۔
یہ بات انہوں نے نجی ٹیلی ویژن کوخصوصی انٹرویودیتے ہوئے کہی ۔ اپنے انٹرویومیں جناب الطاف حسین نے حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف پر قاتلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اوران کی صحت وسلامتی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ طاہرہ آصف پر قاتلانہ حملہ دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ہے جوبدقسمتی سے پاکستان میں گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے ، کبھی اس دہشت گردی کا نشانہ کراچی ، کبھی صوبہ سندھ، کبھی خیبرپختونخوا، کبھی بلوچستان اورکبھی فاٹا کے مختلف علاقے بنتے ہیں۔ دہشت گردی کے ان المناک واقعات کے پیچھے مذہبی انتہاء پسند گروپس ہیں جوکہ مسلح ہیں ، معاشی طورپر مستحکم ہیں اور مکمل تربیت یافتہ بھی ہیں۔
جناب الطاف حسین نے حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف پر قاتلانہ حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوسے سوادوبجے کے قریب طاہرہ آصف اپنی صاحبزادی اورڈرائیور کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ اقبال ٹاؤن لاہورسے اسلام آباد جانے کیلئے نکلیں، وہ خود گاڑی ڈرائیو کررہی تھیں،جب ان کی گاڑی موٹروے کے قریب پہنچی توموٹروے سے قبل ہی موٹرسائیکل پر سوار ڈھاٹے باندھے مسلح دہشت گردوں نے ان کی گاڑی کوروکا اور دروازہ کھول کران کانام معلوم کیا اورنام پوچھنے کے بعد انہیں دھمکی دی کہ تم بہت بولتی ہو، ہم تمہیں گولی ماردیں گے۔ اس پر طاہرہ آصف نے کہاکہ’’ مارنے والے سے بچانے والا بہت بڑا ہے‘‘ تو دہشت گردوں نے ان پر شدیدفائرنگ کردی۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ طاہرہ آصف انتہائی تشویشناک حالت میں لاہورکے شیخ زید اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کے کئی آپریشن ہوئے ہیں ، ان کی ایک شریان گولی کے زخم کے باعث شدید متاثرہوئی ہے جس کے باعث ان کا بہت سا خون بہہ چکا ہے اوراب تک انہیں خون کی 30 بوتلیں چڑھائی جاچکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میری طاہرہ آصف کے ڈاکٹروں سے بات ہوئی ہے ، ڈاکٹرز بہت محنت، لگن اور جانفشانی سے طاہرہ آصف کی جان بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ طاہرہ آصف ایک شفیق اور مہربان خاتون ہیں ، ایم کیوایم پنجاب ہاؤس کے ساتھیوں کا ایک بڑی بہن کی طرح خیال رکھاکرتی ہیں، وہ نڈراوربے باک خاتون ہیں اورحق پرستانہ مؤقف خوب ڈٹ کر بیان کرتی ہیں ۔ سفاک دہشت گرد ان کی آواز خاموش کرانا چاہتے تھے اورحق پرستوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جو بھی مذہبی انتہاء پسندوں کے خلاف آوازاٹھائے گا اس کا یہی انجام ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سفاک قاتلوں اور دہشت گردوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس سے قبل بھی حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں ایم کیوایم کے منتخب تین اراکین سندھ اسمبلی کو شہید کیاجاچکا ہے اورآج سفاک دہشت گردوں نے طاہرہ آصف پر قاتلانہ حملہ کیا ہے لیکن قتل وغارتگری اور دہشت گردی سے ایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کو حق پرستانہ جدوجہد سے باز نہیں رکھا جاسکتا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ امرافسوسناک ہے کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف اور ایم کیوایم کے دیگر منتخب نمائندوں اور رہنماؤں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی تھیں ، طاہرہ آصف کی جانب سے مقامی انتظامیہ اورپولیس سے متعدد مرتبہ رابطہ کرکے سیکوریٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی لیکن طاہرہ آصف سمیت کسی بھی منتخب نمائندے کو سیکوریٹی فراہم نہیں کی گئی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس وقت رابطہ کمیٹی کے ارکان میاں عتیق، رشیدگوڈیل، رکن قومی اسمبلی ثمن جعفری اور ایم کیوایم کارکنان کی بڑی تعداد اسپتال میں موجود ہیں اور طاہرہ آصف کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعا گو ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے پنجاب بھر کے کارکنان وعوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب سے حق پرستی کے مشن کیلئے ایک بہادر ماں اور بہن نے اپنے لہو کی قربانی دی ہے ،اب وقت آگیا ہے کہ انہیں بھی پاکستان کی سلامتی وبقاء ، عوام کی فلاح وبہبود، فرسودہ جاگیردارانہ ، ظلم وستم اور کرپشن کے نظام کے خاتمے کیلئے میدان عمل میں آکر اپنا بھرپورکردارادا کرنا ہوگا۔ انہو ں نے کہاکہ حالات کے جبر سے گھبرانے یا ڈرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ، ڈراورخوف انسان کو غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبورکردیتا ہے ، مایوسی کفر ہے ، آپ حوصلے اورہمت کامظاہرہ کریں اورحق پرستی کی جدوجہد جاری رکھیں ، انشاء اللہ پنجاب ، ایم کیوایم کا مضبوط قلعہ ثابت ہوگا۔
جناب الطاف حسین نے شیخ زید اسپتال کے سرجن ، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور عملے کے دیگرارکان کا فرداًفرداً شکریہ ادا کیا اور محترمہ طاہرہ آصف کی زندگی کے تحفظ کیلئے محنت ولگن سے کاوشیں کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ظلم وبربریت کی داستان سے عوام الناس کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرنے پر میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اورملک بھرکے عوام سے اپیل کی کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور محترمہ طاہرہ آصف کی درازی عمر اورجلدومکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں۔



9/29/2024 8:26:14 AM