Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کی شہادت پرکل بروز بدھ کوملک بھر میں یوم سوگ منانے کااعلان کردیا


ایم کیوایم نے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کی شہادت پرکل بروز بدھ کوملک بھر میں یوم سوگ منانے کااعلان کردیا
 Posted on: 6/17/2014
ملک بھر کے تاجر ، صنعتکار ، دکاندار اور ٹرانسپورٹر یوم سوگ میں بھرپورشرکت کریں ،رابطہ کمیٹی کی اپیل
تاجر ، صنعتکار ، دکاندار اور ٹرانسپورٹراپنا کاروبار ، ٹرانسپورٹ اور دیگر سرگرمیاں رضاکارانہ طورپر بند رکھیں 
ایمبولینس، فائربریگیڈ اوردیگرایمرجنسی خدمات پر مامور گاڑیوں کیلئے راستہ بنائیں تاکہ ایمرجنسی خدمات پر
مامور گاڑیوں کو کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے
پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان پر انسانیت سوز تشدد اور دوخواتین سمیت متعدد کارکنان کی شہادت کے
المناک واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔17، جون2014ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے لاہورمیں پولیس کے ہاتھوں دوخواتین سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کی شہادت پر کل بروز بدھ کوملک بھر میں یوم سوگ منانے کااعلان کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کراچی سمیت ملک بھر کے تاجروں ، صنعتکاروں ، دکانداروں اور ٹرانسپورٹر حضرات سے پرزوراپیل کی کہ وہ یوم سوگ میں بھرپورشرکت کریں اور تحریک منہاج القرآن کے شہداء کے اہل خانہ اورکارکنان سے یکجہتی کا اظہارکریں، اپنا کاروبار ، ٹرانسپورٹ اور دیگر سرگرمیاں رضاکارانہ طورپر بند رکھیں ۔ رابطہ کمیٹی نے ملک بھرکے عوام سے پرزوراپیل کی کہ وہ یوم سوگ کے دوران سرکاری ونجی املاک کو ہرگز نقصان نہ پہنچائیں ۔ ایمبولینس، فائربریگیڈ اوردیگرایمرجنسی خدمات پر مامور گاڑیوں کیلئے راستہ بنائیں تاکہ ایمرجنسی خدمات پر مامور گاڑیوں کو کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ رابطہ کمیٹی نے لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے مرکز پرپولیس کی چڑھائی، خواتین سمیت پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کو وحشیانہ تشددکا نشانہ بنانے اوردوخواتین سمیت متعدد کارکنان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ارباب اختیار واقتدار سے مطالبہ کیا کہ تحریک منہاج القرآن کے مرکز پرپولیس کی چڑھائی، خواتین سمیت پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان پر انسانیت سوز تشدد اور دوخواتین سمیت متعدد کارکنان کی شہادت کے المناک واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے دوخواتین سمیت پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی شہادت پر تمام شہداء کے لواحقین ،تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری ، ان کے تمام کارکنان اور ہمدردوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کوجنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کوصبرجمیل عطا کرے


9/29/2024 6:21:25 AM