Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردوں کے خلاف بھرپورآپریشن کے بارے میں وزیراعظم نوازشریف کے باقاعدہ اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ الطاف حسین


دہشت گردوں کے خلاف بھرپورآپریشن کے بارے میں وزیراعظم نوازشریف کے باقاعدہ اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 6/16/2014
دہشت گردوں کے خلاف بھرپورآپریشن کے بارے میں وزیراعظم نوازشریف کے باقاعدہ اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ الطاف حسین
ایم کیو ایم ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے حکومت اورمسلح افواج کی مکمل حمایت کرتی ہے
ایم کیوایم کئی برسوں سے کہتی آئی ہے کہ ریاست کی رٹ بحال کرنے کیلئے بھرپوراورمؤثرایکشن کی ضرورت ہے، آج حکومت خوداسی نتیجہ پر پہنچی ہے
پوری قوم کوایک عرصہ سے حکومت کے اس فیصلے کاانتظارتھا، پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف حکومت کے ساتھ ہے
وزیراعظم نوازشریف اورمسلح افواج کو یقین دلاتاہوں کہ وہ پاکستا ن کی سلامتی وبقاء اور ریاست کی رٹ قائم کرنے
کیلئے جوبھی جراتمندانہ فیصلے کریں گے ایم کیوایم ہرقسم کاتعاون کر ے گی۔الطاف حسین

لندن۔۔۔16 جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپورآپریشن کے بارے میں پارلیمنٹ میں وزیراعظم نوازشریف کے باقاعدہ اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی سلامتی وبقاء اورملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے حکومت اورمسلح افواج کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اس مقصدکیلئے ان کے ساتھ ہرقسم کا تعاون کرنے کیلئے تیارہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کئی برسوں سے بارہایہی کہتی آئی ہے کہ پاکستان کودہشت گردوں سے پاک کرنے اورریاست کی رٹ بحال کرنے کیلئے بھرپوراورمؤثرایکشن کی ضرورت ہے لیکن آٹھ ماہ قبل جب وزیراعظم نوازشریف کی طلب کردہ آل پارٹیزکانفرنس میں تمام جماعتوں نے دہشت گردوں سے مذاکرات پر اتفاق کیاتوایم کیوایم نے ملک کی خاطر اس فیصلہ کی بھی حمایت کی تھی لیکن دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکوں، خودکش حملوں اوردہشت گردی کی دیگرکارروائیوں کاسلسلہ جاری رہااور آج حکومت خوداسی نتیجہ پر پہنچی ہے کہ ان دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے ہی نمٹاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم کوایک عرصہ سے حکومت کے اس فیصلے کاانتظارتھا، پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف ایکشن میں حکومت کے ساتھ ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کے جس عزم کا اظہارکیاہے وہ خوش آئندہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کوملک دشمن دہشت گردوں سے پاک کرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور میں وزیراعظم نوازشریف اورمسلح افواج کو یقین دلاتاہوں کہ وہ پاکستا ن کی سلامتی وبقاء اور ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے جوبھی جراتمندانہ فیصلے کریں گے ایم کیوایم ان کے ساتھ ہرقسم کاتعاون کر ے گی ۔

9/29/2024 6:18:41 AM