Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کا گڈانی کے ساحل پرماہی گیروں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس


الطاف حسین کا گڈانی کے ساحل پرماہی گیروں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس
 Posted on: 6/16/2014
الطاف حسین کا گڈانی کے ساحل پرماہی گیروں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس
ساحلی علاقوں کے عوام بالخصوص ماہی گیر احتیا ط سے کا م لیں، گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں اوراپنے دوست احباب کو بھی موسم کی خراب صورتحال سے آگاہ رکھیں ،
جناب الطاف حسین کی عوام سے اپیل
سمندر کی بلند سطح کو مد نظر رکھتے ہوئے ساحلی علاقوں پر خصوصی حفاظتی انتظامات کئے جائیں،
ساحلی علاقوں کے عوام بالخصوص ماہی گیر برادری کو سمندر کی صورتحال سے آگہی فراہم کرکے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے،حکومت و انتظامیہ سے مطالبہ
لندن ۔۔۔۔16جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گڈانی کے ساحل پرماہی گیروں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سمندری سطح بلند ہے جس کے باعث متعدد ساحلی مقامات پر طغیانی کے خطرا ت بھی موجود ہیں۔قائد تحریک الطاف حسین نے جاں بحق ماہی گیروں کے بلند درجات کے لئے دعا کرتے ہوئے ملک کے ساحلی علاقوں کے عوام بالخصوص ماہی گیروں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیا ط سے کا م لیتے ہوئے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں اور اپنے اہل خانہ، رشتہ داروں ، دوست احباب کو بھی موسم کی خراب صورتحال سے آگاہ رکھیں تاکہ جان و مال کے نقصان سے بچا جاسکے ۔قائد تحریک الطاف حسین نے صوبائی و وفاقی حکومتوں اور متعلقہ شعبے کے وزراء اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سمندر کی بلند سطح کو مد نظر رکھتے ہوئے ساحلی علاقوں پر خصوصی حفاظتی انتظامات کریں،ساحلی علاقوں کے عوام بالخصوص ماہی گیر برادری کو سمندر کی صورتحال سے آگہی فراہم کریں اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں ۔

9/29/2024 6:23:01 AM