Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف قوم کو اعتماد میں لیں، دنیا میں یہ تاثر نہ جائے کہ فوج نے یہ آپریشن ازخود شروع کر دیا ہے، الطاف حسین


وزیراعظم میاں محمد نواز شریف قوم کو اعتماد میں لیں، دنیا میں یہ تاثر نہ جائے کہ فوج نے یہ آپریشن ازخود شروع کر دیا ہے، الطاف حسین
 Posted on: 6/16/2014
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف قوم کو اعتماد میں لیں، دنیا میں یہ تاثر نہ جائے کہ فوج نے یہ آپریشن ازخود شروع کر دیا ہے، الطاف حسین
ادب و احترام کے ساتھ میں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ قومی اسمبلی میں اجلاس سے پہلے ہنگا می بنیاد پر قوم سے مخاطب ہوں، الطاف حسین 
پوری قوم کو تمام وجوہات سے، تمام نکات سے آگاہ کریں اور قوم میں اتحاد، یگانگت، ہمت، جرأت بہادری کا پیغام دیں 
صرف منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لینے کی نہیں یہ قومی سلامتی اور بقاء کا مسئلہ ہے اس پر پوری قوم کو اعتماد میں لینا منتخب وزیر اعظم کا اخلاقی فرض اور آئینی ذمہ داری بنتی ہے، الطاف حسین
ملک انتہائی ناز ک دور سے گزر رہا ہے، لوگوں کو اس آپر یشن کے بعد اور اُس کے بعد پید ا ہونے والے حالات کی فکر ہے
لندن ۔۔16جون 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کایہ آئینی ، قانونی ، اخلاقی اور ایک آزاد مملکت کے سربراہ کی حیثیت سے ان کی یہ ذمہ داری بنتی تھی کہ وزیر ستان میں شروع کئے گئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے آغاز سے پہلے یا آغاز کے فوراً بعد ہی بذریعہ الیکٹر ونک میڈیا قوم سے ہنگامی خطاب کرناچاہیے تھا اور یہ بتا نا چاہئے تھا کہ حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے اب ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکے ہیں اور ان کے خلاف آپر یشن ضروری وناگزیر ہوچکا ہے لہٰذا وفاقی حکومت نے مسلح افواج کو اجاز ت دے دی ہے کہ وہ باقاعد ہ آپر یشن کریں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ مجھے یہ بالکل معلوم نہیں تھا کہ جوآپریشن شروع کیا گیا ہے یا جس کا آغاز ہونے والا ہے اس کی اجازت وفاقی حکومت نے مسلح افواج کو دے دی ہے لیکن بحیثیت منتخب وزیر اعظم پاکستان جنہیں ایوان میں واضح اکثیریت حاصل ہے انہوں نے ابھی تک قوم کو اس بات سے آگاہ نہیں کیا ۔ جناب الطاف حسین نے کہا مجھے انتہائی ا فسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ اس وقت لندن ٹائم کے مطابق رات کے 3:20ہورہے ہیں اورمیں انتظار کرتا رہا کہ اب وزیر اعظم صاحب قوم سے خطاب کریں گے اب شاید وزیر اعظم خطاب کرینگے لیکن کوئی اعلان نہیں کیا گیا البتہ یہ اطلاعات ضرورملیں کہ وہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات صرف منتخب نمائندوں کواعتماد میں لینے کی نہیں یہ قومی سلامتی اور بقاء کا مسئلہ ہے اس پر پوری قوم کو اعتماد میں لینا ایک منتخب وزیر اعظم کا اخلا قی فرض اور آئینی ذمہ داری بنتی ہے لہٰذا میں اب بھی وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سامنے بسد احترم ادب کے ساتھ درخواست کر ونگا کہ وہ قومی اسمبلی میں اجلاس سے پہلے ہنگا می بنیاد پر قوم سے مخاطب ہوں اور وہ پوری قوم کو آگاہ کریں اور بتائیں اس آپریشن کی ضرورت کیوں پیش آئی اور کیا کیا وجوہات تھیں اور کسی طرح انہوں نے مسلح افواج کو حکم دیا، اجات دی اگر وزیر اعظم صاحب ایسا کرینگے تو قوم بھی حکومت کا بھر پور ساتھ دے گی ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ قوم کے ہر طبقہ فکر کی جانب سے اکثریت میں رائے مجھے تک پہنچی ہے بذریہ فیکس ،ٹیکس ،ای میل ، ٹیوٹر ٹیلی ، فون او رفیز بک کے ذریعے کہ وہ پوری مسلح افواج کے شانہ بشانہ تھے ہیں او راس کڑے وقت میں بھی وہ مسلح افواج کو تنہا نہیں چھو ڑیں گے اور وطن کی حفاظت کیلئے پاکستان کا ایک ایک بچہ کٹ مرنے کیلئے تیار ہے لیکن میں وزیر اعظم سے پھر گزارش کرونگا کہ خدار قوم کواعتما د میں لیجئے تاکہ پوری دنیا میں یہ تاثر نہ جائے کہ فوج نے آپریشن از خود شروع کر دیا ہے اس میں وفاقی حکومت کی اجازت شامل نہیں ہے یا مرضی شامل نہیں ہے سربراہ مملک چیف آف اسٹاف نہیں بلکہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف صاحب ہیں ، ملک انتہائی ناز ک دور سے گزر رہا ہے ، لوگوں کو اس آپر یشن کے بعد او راس کے بعد پید ا ہونے والے حالات کی فکر ہے لہٰذا قوم کو اعتما د میں لیناوقت کی اہم ضرورت ہے ۔ 
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے نمائندے بھی عوام کے نمائندے ہوتے ہیں لیکن جب قومی سلامتی کے امور کے بقا ء کے مسئلے آتے ہیں یا ملک پر کوئی آفت آتی ہے یا بہر ان آتا ہے یا جنگ مسلط ہوتی ہے تو ہمیشہ اس ملک کا جو سربراہ ہوتا ہے وہ فی الفور قوم سے خطاب کرتا ہے اور قوم سے خطاب کر کے پوری قوم کے ایک ایک فرد کو اعتماد میں لیتا ہے تو میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں ،پھر گزرش کرونگا درمندانہ اپیل کے ساتھ کہ اس وقت پوری قوم کو اعتماد میں لینے کی ضروت ہے لہٰذا وزیر اعظم صاحب مہر بانی کرکے قوم کے سامنے آئیں اور ٹیلی ویثر ن پر آکر پوری قوم کو تما م وجوہات سے، تمام نکات سے آگا ہ کر یں اور قوم میں اتحاد ،یگانگت ہمت ،جرت بہادری کا پیغام دیں ۔

9/29/2024 6:23:03 AM