Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی ائیر پورٹ پرسانحہ کولڈ اسٹوریج میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی الفورمعا وضہ ادا کیا جائے، ارتضی فاروقی


 Posted on: 6/14/2014
کراچی ائیر پورٹ پرسانحہ کولڈ اسٹوریج میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی الفورمعا وضہ ادا کیا جائے، ارتضی فاروقی
انسانیت سوز واقعے کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لاکر لواحقین کی داد رسی کی جائے
انتظامیہ کی نا اہلی کے سبب اس قسم کے انسانیت سوز واقعات رونما ہوتے ہیں، حق پرست رکن اسمبلی
حق پرست ایم پی اے ارتضیٰ فاروقی کا کراچی پریس کلب کے باہر ائیر پورٹ کولڈ اسٹوریج  سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے احتجاج میں شرکت
کراچی ۔۔۔14جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے کراچی پریس کلب کے باہر کراچی ائیرپورٹ کے کولڈ اسٹوریج سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے احتجاج میں شرکت کی اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔حق پرست رکن اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم آپکے غم میں برابر کی شریک ہے اور اس افسوس ناک سانحے کے دن سے آج تک متاثرین کے لئے آواز بلند کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کی نااہلی کے سبب انسانیت سوز واقعات رونما ہوتے ہیں لہٰذ ا یہ حکومت و انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آئندہ اس قسم کے افسوس ناک واقعات کی روک تھام کیلئے موثر قوانین ترتیب دے اور ان قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔حق پرست رکن سندھ اسمبلی نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وفاقی حکومت ، ڈی جی سول ایوی ایشن اور متعلقہ کارگو کمپنی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ کولڈ اسٹوریج میں شہید ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کی فوری طور پر داد رسی کرکے انکو معقول معا وضہ ادا کریں اور اس انسانیت سوز واقعے کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لاکر لواحقین کے غم کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔


9/29/2024 6:22:00 AM