Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج اس عزم کی تجدیدکادن ہے کہ چاہے کیسے ہی حالات ہوں ہم تحریک کے مشن ومقصد کے حصول کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے۔الطاف حسین


آج اس عزم کی تجدیدکادن ہے کہ چاہے کیسے ہی حالات ہوں ہم تحریک کے مشن ومقصد کے حصول کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے۔الطاف حسین
 Posted on: 6/10/2014
آج اس عزم کی تجدیدکادن ہے کہ چاہے کیسے ہی حالات ہوں ہم تحریک کے مشن ومقصد کے حصول کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے۔الطاف حسین
اے پی ایم ایس او نے ایم کیوایم کی شکل میں عوامی تحریک کوجنم دیا ۔ الطاف حسین 
کارکنوں کے عزم واستقلال اورشہیدوں کی قربانیوں کے طفیل تحریک کاپیغام ملک کے کونے کونے میں پھیل چکاہے
اے پی ایم ایس او کے 36ویں یوم تاسیس کے موقع پر بانیء تحریک جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام

لندن۔۔۔۔10جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اے پی ایم ایس او کے 36ویں یوم تاسیس کے موقع پرتحریک کے کارکنوں اور طالبعلموں بالخصوص نوجوانوں کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ دنیا کی تاریخ میں جن اقوام نے تعلیم کے حصول سے کنارہ کشی اختیار کی وہ جہالت کی تاریکیوں میں غرق ہو کر غلامی کا شکار ہو گئیں اور آج پاکستان میں علم کے حصول میں نوجوانوں کی عدم دلچسپی ملک کو مسائل کے بھنور میں دھکیلتی جا رہی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ 11جون1978ء کو جامعہ کراچی سے میں نے آ ل پاکستان مہاجر اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے نام سے جدوجہد کا آغاز کیا جس کا بنیادی مقصداپنے حقوق سے محروم مہاجرطلبہ کے حقوق اور محروم و مظلوم عوام تک بہتر تعلیمی وسائل کی رسائی تھا ،اس طلبہ تحریک نے ایم کیوایم کی شکل میں ایک عوامی تحریک کوجنم دیا، یہ تحریک آج کراچی سمیت پاکستان کے چپے چپے میں پھیل چکی ہے اور تما م زبانوں اورعلاقوں کے محروم عوام فرسودہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد میں اس کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ آج اے پی ایم ایس او کی جدو جہد کو 36سال مکمل ہو رہے ہیں اور اس عرصے میں تحریک پر مشکلات و مصائب کے بے شمار مراحل آئے ،ہزاروں ساتھیوں بشمول میر ے بڑے بھائی ناصر حسین اور جواں سال بھتیجے عارف حسین کو شہید کردیا گیا ،تحریک کے ہزاروں کارکنوں کو قیدکیاگیا،درجنوں آج بھی لاپتہ ہیں،تمام ترمظالم اورمصائب ومشکلات کے باوجودکارکنوں نے تحریک کاساتھ نہیں چھوڑااورثابت قدمی اورمستقل مزاجی سے جدوجہدجاری رکھی۔اسی عزم واستقلال اورشہیدوں کی قربانیوں کے طفیل تحریک کاپیغام ملک کے کونے کونے میں پھیل چکاہے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ آج اس عزم کی تجدیدکادن ہے کہ چاہے کیسے ہی حالات ہوں ہم تحریک کے مشن ومقصد کے حصول کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے۔انہوں نے نوجوانوں خصوصاًطلبہ وطالبات پرذوردیاکہ وہ تعلیم کے حصول کو یقینی بنائیں ، نقل سے پرہیز کریں اور جدید دور کی تعلیم و ہنر سے خود کو آراستہ کر کے پاکستان کو جہالت کے اندھیروں سے باہر نکالنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور مشکلات کی گھڑی میں شہدا ء کی تاریخ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں اور پر امید رہیں کہ فتح انشا ء اللہ حق کی ہی ہوگی۔

9/29/2024 6:19:20 AM