Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا ہنگامی اجلاس، کراچی ایئرپورٹ پر طالبان دہشت گردوں کے سنگین حملے اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا ہنگامی اجلاس، کراچی ایئرپورٹ پر طالبان دہشت گردوں کے سنگین حملے اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار
 Posted on: 6/10/2014
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا ہنگامی اجلاس، کراچی ایئرپورٹ پر طالبان دہشت گردوں کے سنگین حملے اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار
کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے، اگر اسے نہ بچایا گیا تو قومی اثاثوں کی سلامتی کیلئے سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ ایم کیوایم
پاکستان کی شہ رگ کراچی اس وقت ملک دشمن طالبان دہشت گردوں کے نرغے میں ہے۔ رابطہ کمیٹی
خدارا اب مزید کسی اور بڑے حملے کا انتظار نہ کیا جائے، قومی اثاثوں، شہر کے عوام کی جان، املاک اور پاکستان کی شہ رگ کو بچانے کیلئے سخت سے سخت فیصلے کئے جائیں
کراچی کے تمام حساس مقامات کے اطراف کے علاقوں، افغان بستیوں اور ان تمام علاقوں میں جو طالبان کے گڑھ بن چکے ہیں وہاں فی الفور سرچ کیا جائے، معلوم کیا جائے کہ ان علاقوں میں کون لوگ مقیم ہیں
کراچی میں بسوں، ویگنوں، ٹرینوں اور مختلف ذریعے سے باہر سے آنے والوں کو چیک کیا جائے 
اسلام آباد، لاہور اور ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی ان تمام غیرقانونی بستیوں کا خاتمہ کیاجائے جو طالبان دہشت گردوں کیلئے محفوظ ٹھکانے ثابت ہورہی ہیں
کراچی سے ان دہشت گردوں کی بیخ کنی نہ صرف پاکستان کو بچانے کیلئے ضروری ہے بلکہ یہ پاکستان اور اس خطے کے امن و استحکام کیلئے بھی لازمی ہے۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم پاکستان کی بقاء و سلامتی اور امن و استحکام کیلئے مسلح افواج اور عسکری اداروں کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے۔ رابطہ کمیٹی
لندن۔۔۔10، جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کاایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کراچی ایئرپورٹ پرطالبان دہشت گردوں کے سنگین حملے اوردہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پرگہری تشویش کااظہارکیاگیا۔ اجلاس میں کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں شہیدہونیو الے ایئرپورٹ سیکوریٹی فورس،پولیس، رینجرز،کارگواورپی آئی اے کے ملازمین کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہارکیاگیا۔ اجلاس میں کہاگیاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے کئی برس قبل بارہاآگاہ کیاکہ طالبان دہشت گردکراچی کے مختلف علاقوں میں اپنے ٹھکانے قائم کررہے ہیں،کراچی کوبچایاجائے اور ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے لیکن سابقہ اور موجودہ حکومت نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی جس کانتیجہ یہ ہے کہ آج شہرکے کئی علاقے طالبان دہشت گردوں کے مضبوط گڑھ بن چکے ہیں جہاں سے نکل کریہ دہشت گردجب چاہتے ہیں سیکوریٹی فورسزکے قافلوں، ان کے ہیڈکوارٹرزاورشہری علاقوں پر دہشت گرد حملے کرتے ہیں ۔ اجلاس میں کہاگیاکہ کراچی پاکستان کاسب سے بڑاشہرہی نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے ، اگراسے نہ بچایاگیا تو پاکستان کے قومی اثاثوں کی سلامتی کیلئے سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وصوبائی حکومت، مسلح افواج ، تمام عسکری اداروں، رینجرزاورپولیس سمیت تمام سرکاری ایجنسیوں کے سربراہان سے پاکستان کی سلامتی کے نام پر پرذورمطالبہ کیاگیاکہ اب جبکہ اس حقیقت میں کوئی شک وشبہ کی گنجائش نہیں ہے کہ پاکستان کی شہ رگ کراچی اس وقت ملک دشمن طالبان دہشت گردوں کے نرغے میں ہے لہٰذا خدارااب مزیدکسی اوربڑے حملے کاانتظارنہ کیاجائے،پاکستان کے قومی اثاثوں، شہرکے عوام کی جان ، املاک اور پاکستان کی شہ رگ کوبچانے کیلئے سخت سے سخت فیصلے کئے جائیں، کراچی میں آپریشن کے نام پر معصوم شہریوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جنہوں نے ریاست پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑرکھی ہے ۔ کراچی کودہشت گردی کے مزیدواقعات سے بچانے کیلئے کراچی میں موجود تمام حساس مقامات کے اطراف کے علاقوں ،کراچی کی
تمام افغان بستیوں اوران تمام علاقوں میں جوطالبان کے گڑھ بن چکے ہیں وہاں فی الفور سرچ کیاجائے، معلوم کیاجائے کہ ان علاقوں میں کون لوگ مقیم ہیں، کراچی میں بسوں، ویگنوں، ٹرینوں اور مختلف ذریعے سے باہرسے آنے والوں کوچیک کیاجائے ، اسلام آباد، لاہور اورملک کے دیگرشہروں کی طرح کراچی میں بھی ان تمام غیرقانونی بستیوں کاخاتمہ کیاجائے جوطالبان دہشت گردوں کیلئے محفوظ ٹھکانے ثابت ہورہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی سے ان دہشت گردوں کی بیخ کنی نہ صرف پاکستان کوبچانے کیلئے ضروری ہے بلکہ یہ پاکستان اوراس خطے کے امن واستحکام کیلئے بھی لازمی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے قائدتحریک الطاف حسین کے اس عزم کو ایک بارپھر دہرایاکہ پاکستان کی بقاء وسلامتی اورامن واستحکام کیلئے ایم کیوایم مسلح افواج اورعسکری اداروں کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کے لئے تیارہے۔ 

9/29/2024 6:21:40 AM