Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اہم قومی تنصیبات کے تحفظ کیلئے قومی سلامتی کے حساس اداروں کو خصوصی اختیارات دیئے جائیں قائد ایم کیوایم الطاف حسین


اہم قومی تنصیبات کے تحفظ کیلئے قومی سلامتی کے حساس اداروں کو خصوصی اختیارات دیئے جائیں قائد ایم کیوایم الطاف حسین
 Posted on: 6/10/2014
پاکستان کا معاشی حب کراچی اس وقت دہشت گردوں کی زد پر ہے، الطاف حسین
دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے سخت ایکشن کا اعلان کیا جائے ،وزیراعظم سے مطالبہ
ہنگامی بنیادوں پر مسلح افواج ، سیکوریٹی ایجنسیوں اور پیراملٹری کے اداروں کے سربراہان کا اجلاس بلایاجائے
کراچی اور اہم قومی تنصیبات کو محفوظ بنانے کیلئے حکمت عملی ترتیب بناکر جلد ازجلد عملدرآمد کیا جائے
کراچی کے شہری سنگین اور نازک صورتحال میں لمحہ بہ لمحہ چوکس رہیں اوراپنی زندگیوں کے تحفظ کواولیت دیں
دہشت گردوں کامقابلہ کرنے والے رینجرز، پولیس اور اے ایس ایف کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین
ا ے ایس ایف ٹریننگ کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے پرالطاف حسین کا اظہارمذمت

لندن۔۔۔10، جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی ائیرپورٹ سے ملحقہ ا ے ایس ایف ٹریننگ کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ اہم قومی تنصیبات کے تحفظ کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قومی سلامتی کے حساس اداروں کو خصوصی اختیارات دیئے جائیں ۔
ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کا معاشی حب کراچی اس وقت دہشت گردوں کی زد پر ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں نوا ز شریف سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے سخت ایکشن کا اعلان کیا جائے ، ہنگامی بنیادوں پر مسلح افواج ، سیکوریٹی ایجنسیوں اور پیراملٹری کے اداروں کے سربراہان کا اجلاس بلاکر کراچی اور اہم قومی تنصیبات کو محفوظ بنانے اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جائے اور اس پر جلد ازجلد عملدرآمد کیا جائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ رینجرز، پولیس اور اے ایس ایف کے بہادر جوان جس طرح دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں اس پر وہ زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ قوم کے ان بہادربیٹوں کی مدد فرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے کراچی کے شہریوں خصوصاً کاروباری حضرات، تاجروں اور دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ شہر کی سنگین اور نازک صورتحال میں لمحہ بہ لمحہ چوکس رہیں اوراپنی زندگیوں کے تحفظ کواولیت دیں۔

9/29/2024 6:22:12 AM