Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فوری طور پر ریسکو انتظامات کو بہتر بنانے اور گمشدہ لوگوں کی تلاش میں کو ئی کسر نہ چھوڑی جائے، الطاف حسین


فوری طور پر ریسکو انتظامات کو بہتر بنانے اور گمشدہ لوگوں کی تلاش میں کو ئی کسر نہ چھوڑی جائے، الطاف حسین
 Posted on: 6/9/2014 1
فوری طور پر ریسکو انتظامات کو بہتر بنانے اور گمشدہ لوگوں کی تلاش میں کو ئی کسر نہ چھوڑی جائے، الطاف حسین
رابطہ کمیٹی و کارکنان امدادی سرگرمیوں میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں، زخمیوں کی اسپتال جاکر عیادت کریں، الطاف حسین کی ہدایت
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کراچی و لندن کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
ناگہانی آفت اور دہشت گردی کے واقعات پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کردار مایوس کن رہا ہے
پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کو جدید خطوط پر استوار کر کے دفتروں اور کاغذوں سے نکال کر عملی شکل میں لایا جائے
میں نے 2005ء میں کشمیر میں آنے والے زلزلہ کے وقت بھی کہاتھا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل بنایا جائے
لندن۔۔۔9جون 2014ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کراچی و لندن کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدرات قائدتحریک جناب الطاف حسین نے کی ۔ اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کراچی ائیر پورٹ کے واقعہ پر شدید افسوس کااظہار کیا اورکہاکہ فوری طور پر ریسکیو انتظامات کو بہتر بنانے اور گمشدہ لوگوں کی تلاش میں کو ئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے 2005ء میں کشمیر میں آنے والے زلزلہ کے وقت بھی کہاتھا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل بنایا جائے،اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجائے اور اس میں تربیت یافتہ افراد کو شامل کیا جائے تاکہ وہ صحیح انداز میں لوگوں کی مدد کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گو کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے یعنی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اورپروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اور اربوں روپے کے بجٹ بھی مختص کئے گئے مگر کسی بھی ناگہانی آفت یا دہشت گردی کے واقعہ پر ان دونوں اداروں کا کوئی کردار دیکھنے میں نہیں آیا ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر کہ جب ہم انتہائی تربیت یافتہ اور جدید ترین ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر سطح پر آپریشن کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ایسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کا رول انتہائی اہم ہوگا لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے دفتروں اور کاغذوں سے نکال کر عملی شکل میں لایا جائے ۔جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین و کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ امدادی سرگرمیوں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں ، زخمیوں کی اہسپتال جاکر عیادت کریں اور کے کے ایف رضا کاران ہنگامی حالات کے لئے اپنے آپ کوہر وقت تیار رکھیں۔

9/29/2024 6:21:46 AM