Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے باعث کسٹم کلیئرنس کیلئے رکھے ہوئے کراچی کے تاجروں اور پرائیوٹ کمپنیوں کے اربوں روپے کے برآمد شدہ مال کے جل کر خاکستر ہونے کانوٹس لیاجائے ، ارکان قومی اسمبلی ایم کیوایم

 Posted on: 6/9/2014 1
کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے باعث کسٹم کلیئرنس کیلئے رکھے ہوئے کراچی کے تاجروں اور پرائیوٹ کمپنیوں کے اربوں روپے کے برآمد شدہ مال کے جل کر خاکستر ہونے کانوٹس لیاجائے ، ارکان قومی اسمبلی ایم کیوایم 
کراچی کے تاجروں کے نقصان کی مالیت کے برابر انہیں فی الفور معاوضہ ادا کیاجائے ، وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ 
مشکل وقت میں ایم کیوایم تاجروں اور پرائیویٹ کمپنیوں کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، ارکان قومی اسمبلی ایم کیوایم 
کراچی ایئر پورٹ پر حملے اور آتشزدگی کے باعث پرائیوٹ کمپنیوں کے اربوں روپے کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار 
کراچی ۔۔۔9، جون 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان قومی اسمبلی نے کراچی ایئر پور ٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث کراچی کے تاجروں کا کسٹم کلیئرنس کیلئے پڑا ہوا اربوں روپے مالیت کا برآمد شدہ مال جل کر خاکستر ہونے اور مختلف پرائیویٹ کمپنیوں کے دفاتر کو شدید نقصان پہنچنے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں کراچی کے تاجروں کے ہونے والے اربوں روپے کے نقصان کا فی الفور ازالہ کیاجائے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی ایئر پورٹ پر حملے کے بعد پرائیویٹ کمپنیوں کے آفسوں میں آگ گئی جس سے اربوں روپے کانقصان ہوا ہے اور اس سے متاثرہ ہونے والے تاجر اپنی عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم ہوگئے ہیں ۔انہوں نے تاجروں اورپرائیوٹ کمپنیوں کے متاثر ہ افراد سے دلی ہمدردی کااظہا رکیا اور کہا کہ مشکل گھڑی میں ایم کیوایم کراچی کے تاجروں ، متاثرہ کمپنیوں کے مالکان و ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے جائز حق کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہے گی ۔حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے باعث کسٹم کلیئرنس کیلئے رکھے ہوئے کراچی کے تاجروں اور پرائیوٹ کمپنیوں کے اربوں روپے کے برآمد شدہ ما ل کے جل کرخاکستر ہونے نوٹس لیاجائے اور ان کے نقصان کی مالیت کے برابر انہیں فی الفور معاوضہ دیاجائے تاکہ وہ ان کے اہل خانہ شدید ذہنی اذیت اور کرب سے نکل سکیں ۔ 

9/29/2024 6:21:43 AM