مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور آرٹس کونسل کے نمائندہ وفد کی جناب الطاف حسین کی رہائی پر مبارکباد
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے اراکین حیدر عباس رضوی ، امین الحق اور احمد سلیم صدیقی سے ملاقاتیں
جناب الطاف حسین کی رہائی حق و سچ ، قانو ن اور انصاف کی فتح ہے، حلیم عادل شیخ
ملک بھر کے غریب ومظلوم عوام کو جناب الطاف حسین کی رہائی سے اطمینان ملا اور سکیون میسر آیا ہے ،صدر کراچی آرٹس کونسل اعجاز فاروقی
لندن میں جناب الطاف حسین جلاوطنی کی جو کربناک زندگی گزار رہے ہیں وہ بھی پاکستان میں حق گوئی او رسچائی
کی صدا بلند کرنے کی سزا ہے، اراکین رابطہ کمیٹی
رابطہ کمیٹی کے اراکین نے وفود کا خیر مقدم کیا اور جناب الطاف حسین کی رہائی پر مبارکباد دینے پر وفود کے نیک خیالات کو سراہا
کراچی ۔۔8؍ جون 2014ء
مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کراچی ڈویژن کے صدر اور عہدیداران کے ہمراہ اخورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائی پر دلی مبارکباد پیش کی ۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی رہائی حق و سچ ، قانو ن اور انصاف کی فتح ہے ۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا اورصحتیابی کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے جناب الطاف حسین کی رہائی کی خوشی میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین کو مٹھائی بھی پیش کی ۔اسی طرح کراچی آرٹس کونسل کے صدر اعجاز فاروقی ، سیکریٹری احمد شاہ کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق اور احمد سلیم صدیقی سے ملاقات کی اور جناب الطاف حسین کی رہائی پر دلی مسرت کااظہار کیا ۔ اعجاز فاروقی نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین کی رہائی ملک بھر کے غریب ومظلوم عوام کیلئے اطمینان کا باعث بنی ہے اور اس سے لوگوں کے دلوں کو راحت اور سکون میسر آیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کراچی آرٹس کونسل کے نمائندہ وفد کے خیالات کو سراہا اور کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کی واحد شخصیت ہیں جن کی حراست کے بعد زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد مضطرب اور فکر مند دکھائی دیئے جو اس با ت کا ثبوت ہے کہ جناب الطاف حسین کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔رابطہ کمیٹی کے رکان نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی، لندن میں جناب الطاف حسین جلاوطنی کی جو کربناک زندگی گزار رہے ہیں وہ بھی پاکستان میں حق گوئی او رسچائی کی صدا بلند کرنے کی سزا ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ آرٹس کونسل کے نمائندہ وفد کا شکریہ ادا کیا اور جناب الطاف حسین کیلئے ان کے نیک خیالات کو عقیدت و محبت کااظہار قرار دیا ۔