Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میں اپنے اصولی مؤ قف سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹا، اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔الطاف حسین


میں اپنے اصولی مؤ قف سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹا، اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔الطاف حسین
 Posted on: 6/7/2014 1
میں اپنے اصولی مؤ قف سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹا، اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔الطاف حسین
میر ا مقدمہ عدالت میں ہے اور میں برطانوی عدالتی نظام او رقانون کا احترام کرتا ہوں 
میرے وکلاء برطانوی قانون کے مطابق مقدمہ کو دیکھ رہے ہیں اور انشاء اللہ فتح حق کی ہوگی
اسکا ٹ لینڈ یارڈ او رمیٹرو پولیٹن پولیس کے آفسیر ز اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دوران حراست
میر ابہت خیال رکھا اورمیرا اچھا علاج کرایا 
اپنی رہائی کے بعدانٹرنیشنل سیکر یٹریٹ سے کراچی سمیت پاکستان کے 14شہروں میں بیک وقت ٹیلی فونک خطاب
حراست کے معاملے پر سفارتی واخلاقی حمایت کرنے پر وزیراعظم نوازشریف ، وفاقی حکومت،پاکستانی ہائی کمشنرکاشکریہ
حمایت میں بیان دینے اوراظہاریکجہتی کرنے پر آصف زرداری، اسفندیارولی، پرویزمشرف، چوہدری شجاعت ، طاہرالقادری،تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں،تاجروں صنعتکاروں،فنکاروں ،علمائے کرام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے افرادکاشکریہ
لندن۔۔7جون 2014ء 
ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین نے کہا ہے کہ میں اپنے اصولی مؤ قف سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹا ، میں نے لندن میں اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا ۔ میر ا مقدمہ عدالت میں ہے اور میں برطانوی عدالتی نظام او رقانون کا احترام کرتا ہوں ، میرے وکلاء برطانوی قانون کے مطابق مقدمہ کو دیکھ رہے ہیں اور انشاء اللہ فتح حق کی ہوگی ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ او رہفتہ کی درمیانی شب اپنی رہائی کے بعدانٹرنیشنل سیکر یٹریٹ سے کراچی سمیت پاکستان کے 14شہروں میں بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کارکنوں اور عوام کے پر جوش نعروں کی گونج کے دوران اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ قران مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ بے شک حق آنے کیلئے او رباطل مٹنے کیلئے ہے ۔ قرآن مجید کی سورۃوالعصرمیں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ’’ قسم ہے زمانے کی، انسان خسارے میں ہے، لیکن وہ لوگ نہیں جو ایمان لائے ، حق بات کی ،عمل صالح کئے اور صبر کی تلقین کرتے رہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ حق کی راہ پر چلنے والوں کے لئے صبر سب سے بڑی طاقت ہوتا ہے ، اسی صبر کی طاقت سے میدان کر بلا میں اہل بیت نے رہتی دنیا تک کے لئے یزیدی قوتوں پرفتح پائی ، امام حسینؓ نے اپنے ساتھیوں کی شہادت کے بعد خود کو بھی راہ حق سے قربانی کے لئے پیش کردیا ، انہوں نے سرکٹانا قبول کر لیا لیکن یزیدی قوتوں کے آگے سر جھکانا قبول نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب میرے بھائی اور بھتیجے کو گرفتار کیا گیا تو میں نے ان کی زندگی کے لئے بھیک نہیں مانگی بلکہ صبرحسینی کامظاہرہ کرتے ہوئے ان کی شہادت قبول کرلی ۔ الطاف حسین نے بھی کبھی ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا ۔ میں حق کے لئے لڑتا رہوں گا اوروقت پڑا تو امام حسین کی طرح اپنی جان بھی قربان کر دوں گا لیکن لفظ حسین کی بیحرمتی نہیں ہونے دو ں گا ۔جناب الطا ف حسین نے کہا کہ میرا مقدمہ عدالت میں ہے ، میں برطانیہ کے عدالتی نظام کا احترام کر تا ہوں میر امقدمہ میرے وکیل برطانیہ کے قانون کے مطابق دیکھ رہے ہیں ، مجھے امید ہے کہ میرے ساتھ انصاف ہوگا اور انشاء اللہ حق اور سچ کی فتح ہوگی ۔انہوں نے ازرا ہ تفنن کہا کہ دیگر سیاسی رہنماؤں کو تو فقط پاکستان کی جیلوں اور تھانوں میں رہنے کا اتفاق ہوا ،میں نے تو برطانیہ کی پولیس اور تھانے بھی دیکھ لئے اور یہ تجر بہ بھی صرف الطاف حسین نے کیا ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں اسکا ٹ لینڈ یارڈ او رمیٹرو پولیٹن پولیس کے آفسیر ز اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دوران حراست اسپتال اور پولیس اسٹیشن میں میر ابہت خیال رکھا او رمیرا اچھا علاج کرایا اور بہترین طبی سہولتیں فراہم کیں ۔جناب الطاف حسین نے ان کی گرفتاری پر کراچی سمیت ملک بھر میں پرامن دھرنے دینے پر تمام کارکنوں ماؤں ،بہنوں ،بزرگوں ،نوجوانوں او ربچوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور انہیں سلام تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں میں آپ سے محبت کرتا ہوں او ریہ محبت ہی ہماری طاقت اور سرمایہ ہے ۔جناب الطاف حسین نے ان کی گرفتاری کے معاملے پر بیان جاری کرنے اور سفارتی واخلاقی حمایت کرنے پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،وفاقی حکومت ،لندن میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر عمران مراز کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر اظہار یکجہتی کرنے پر سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری او ران کی جماعت کے ان تمام رہنماؤں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اس معاملے پر حمایت میں بیان دینے اور ایم کیوایم کے دھرنے میں شرکت کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی ، تحریک انصاف ،مسلم لیگ ،پاکستان عوامی تحریک ،سابق صدر جنرل پرویز مشرف،اسفندیار ولی ،غلام احمدبلو، ،الیاس بلور،ڈاکٹر طاہر القادری ،چوہدری شجاعت حسین ،شوکت عزیز،جاوید ہاشمی ، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد اور دیگر رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے ایم کیوایم کے دھرنوں میں اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کرنے والے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ، فنکاروں ،تاجروں ،صنعتکاروں ،دکانداروں ،صحافیوں ، مختلف سماجی تنظیم کے عہدیداروں اور اقلیتی برادریوں کے رہنماؤ ں اور نمائندوں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا ۔جناب الطاف حسین نے اس دوران بھرپور تعاون کرنے پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، صوبائی وزراء اور پولیس و رینجرر اور انتظامیہ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا اور ا ن کیلئے دعائیں کیں ۔جناب الطا ف حسین نے گزشتہ چند دنوں کے دوران خود کش حملوں اور دہشت گر دوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں پاک فوج کے افسران اورجوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ میں ایک بار پھر مسلح افواج کو پیشکش کرتا ہوں کہ ہم پاک وطن کی حفاظت کیلئے تین لاکھ رضاکار دینے کیلئے تیار ہیں جو مسلح افواج کے ساتھ ملکر فوج ،سیکورٹی فور سز حساس تنصیبات ، مسجدوں او رامام بارگاہوں پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف صف آرا ، ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مذہبی انتہاپسند ی کے خلاف ہیں کیونکہ یہ قرآن کی تعلیمات کی نفی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ میری جدوجہد صرف مہاجروں کیلئے نہیں بلکہ تمام مظلوموں کیلئے ہے ،پاکستان میں بسنے والے تمام افراد چاہے وہ کوئی بھی زبان بولنے والے ہوں یا کسی بھی فقہ یا مسلک کے ماننے والے ہوں ،خواہ وہ مسلمان ہوں حتیٰ کہ وہ کسی بھی مذہب کے ماننے والے ہوں سب سے برابر کے پاکستانی ہیں ، سب کے مساوی حقوق ہیں ۔جناب الطا ف حسین نے آزمائش کے ان اوقات میں مثالی انداز میں کام کرنے اور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن ،کراچی تنظیمی کمیٹی ، سندھ تنظیمی کمیٹی ،تمام تنظیمی شعبہ جات،یونٹوں ،سیکٹروں او رزونوں کے کارکنوں ،ذمہ داروں ،ماؤں بہنوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے دھرنوں کے انتظامات میں تعا ون کرنے والوں سے بھی اظہار تشکر کیا ۔
***** 



altaf-hussain-mqm-sect07Jun14 (1).JPG
altaf-hussain-mqm-sect07Jun14 (1).JPG
altaf-hussain-mqm-sect07Jun14 (1).JPG
altaf-hussain-mqm-sect07Jun14 (1).JPG
altaf-hussain-mqm-sect07Jun14 (1).JPG
altaf-hussain-mqm-sect07Jun14 (1).JPG
altaf-hussain-mqm-sect07Jun14 (1).JPG
altaf-hussain-mqm-sect07Jun14 (1).JPG
altaf-hussain-mqm-sect07Jun14 (1).JPG
altaf-hussain-mqm-sect07Jun14 (1).JPG
altaf-hussain-mqm-sect07Jun14 (1).JPG
altaf-hussain-mqm-sect07Jun14 (1).JPG
altaf-hussain-mqm-sect07Jun14 (1).JPG
altaf-hussain-mqm-sect07Jun14 (1).JPG
altaf-hussain-mqm-sect07Jun14 (1).JPG
altaf-hussain-mqm-sect07Jun14 (1).JPG
altaf-hussain-mqm-sect07Jun14 (1).JPG
altaf-hussain-mqm-sect07Jun14 (1).JPG



9/29/2024 6:18:43 AM