Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دو روز قبل رینجرز کی جانب سے حراست میں لئے گئے ایم کیو ایم کورنگی سیکٹر یونٹ79کے کمیٹی ممبر عارف رضا ولد عبید رضاسمیت کورنگی سیکٹر یونٹ 79 کے دو کارکنان فیصل ولد سعید اور محمد زین ولد شاہین تاحال لاپتہ ہیں ،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی


دو روز قبل رینجرز کی جانب سے حراست میں لئے گئے ایم کیو ایم کورنگی سیکٹر یونٹ79کے کمیٹی ممبر عارف رضا ولد عبید رضاسمیت کورنگی سیکٹر یونٹ 79 کے دو کارکنان فیصل ولد سعید اور محمد زین ولد شاہین تاحال لاپتہ ہیں ،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/2/2014 1
دو روز قبل رینجرز کی جانب سے حراست میں لئے گئے ایم کیو ایم کورنگی سیکٹر یونٹ79کے کمیٹی ممبر عارف رضا ولد عبید رضاسمیت کورنگی سیکٹر یونٹ 79 کے دو کارکنان فیصل ولد سعید اور محمد زین ولد شاہین تاحال لاپتہ ہیں ،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
اہل خا نہ کی جانب سے بار بار معلوم کرنے کے باوجود رینجرز حکام کارکنان کی گرفتاری کے متعلق معلومات فراہم نہیں کر رہے
لاپتہ کارکنا ن کے اہل خانہ روزانہ رینجرز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر پر اپنے پیاروں کی رہائی کی دہائیاں دے رہے ہیں
صدرمملکت ممنون حسین ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، گورنر سندھ ،وزیر اعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر اور انسانی حقوق کی علمبردار ملکی و بین الاقوامی تنظیمیں ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنان کی جبری گمشدگیوں اور زیر حراست بہیمانہ تشددکے بعد انکے ماورائے عدالت قتل کے سلسلے کو فی الفور بند کر وائیں ،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔2جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ دو دن قبل کو رنگی کے علاقے سے رینجرز کی جانب سے حراست میں لئے گئے ایم کیو ایم کورنگی سیکٹر یونٹ 79کے یونٹ کمیٹی ممبر عارف رضا ولد عبید رضاسمیت کورنگی سیکٹر یونٹ 79 کے دو کارکنان فیصل ولد سعید اور محمد زین ولد شاہین تاحال لاپتہ ہیں اور کارکنان کے اہل خانہ کی جانب سے بار بار معلوم کرنے کے باوجود رینجرز حکام کارکنان کی گرفتاری کے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کر رہے ہیں ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہرمیں گزشتہ 6ماہ سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ایم کیوا یم کے سینکڑوں بیگناہ کارکنان کو انکے گھروں اور دفاتر سے گرفتار کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے جن میں سے بیشتر کارکنان کو زیر حراست انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ماورائے عدالت قتل کرکے انکی لاوارث لا شیں شہر کے ویرانوں میں پھینک دی گئی ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا جاتا ہے اور اہل خانہ کی جانب سے پوچھنے پر انھیں مختلف طریقوں سے حراساں کیا جاتا ہے،لاپتہ کارکنا ن کے اہل خانہ روزانہ رینجرز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر پر اپنے پیاروں کی رہائی کیلئے دہائیاں دے رہے ہیں مگر کوئی سنے والا نہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر اور انسانی حقوق کی علمبردار ملکی و بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرا چی شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہونے والے ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنان کی جبری گمشدگیوں اور زیر حراست بہیمانہ تشددکے بعد انکے ماورائے عدالت قتل کے سلسلے کو فی الفور بند کر وائیں اور شہر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آواز احتجاج بلند کریں ۔

9/29/2024 4:16:22 AM