Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے اپنی خصوصی توجہ دیں ،سینیٹر نسرین جلیل


وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے اپنی خصوصی توجہ دیں ،سینیٹر نسرین جلیل
 Posted on: 6/1/2014 1
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے اپنی خصوصی توجہ دیں ،سینیٹر نسرین جلیل 
کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے فنڈ زکی عدم فراہمی کے باعث تا حال مکمل نہ ہونا باعث تشویش ہے 
کراچی کے11 توجہ طلب ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے نام حق پرست سینیٹر نسرین جلیل کا خط 
کراچی ۔۔۔یکم ؍ جون 2014ء
حق پرست سینیٹر نسرین جلیل نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈھائی کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کراچی کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی توجہ دیں۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو بھیجے گئے ایک خط میں سینیٹر نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جو پاکستان کی معاشی ترقی میں 66%فیصد حصہ دیتا ہے لیکن سندھ اور کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے بجائے صرف پنجاب میں ترقیاتی منصوبے دیے جانے سے سندھ کے عوام میں شدید احساس محرومی جنم لے رہا ہے جو باعثِ تشویش ہے۔ انھوں نے کہا کہ مختلف لسان ، مسالک و مذاہب پر مشتمل ڈھائی کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کراچی کے انفراسٹرکچر کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی خاطر خواہ عملی کوشش دیکھنے میں نہیں آرہی ہے جس کے باعث گیارہ انتہائی توجہ طلب ترقیاتی منصوبوں میں سے K-4 پانی کا منصوبہ، کراچی سرکلر ریلوے ،، ایس ۔3سیوریج، لیاری ایکسپریس وے ،میٹرو ریل سروس اور ماس ٹرانزٹ منصوبے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں۔ حق پرست سینیٹر نسرین جلیل نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے خصوصی توجہ دیں اور کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فوری فنڈز جاری کریں تاکہ براہ راست عوامی خواہشات پر مبنی کراچی کے ترقیاتی منصوبے جلداز جلد مکمل ہوسکیں۔

9/29/2024 4:17:59 AM