Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم، ایک خاندان کی مانند ہے جو آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کررہی ہے، الطاف حسین


ایم کیوایم، ایک خاندان کی مانند ہے جو آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کررہی ہے، الطاف حسین
 Posted on: 6/1/2014 1
ایم کیوایم، ایک خاندان کی مانند ہے جو آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کررہی ہے، الطاف حسین
تحریک میں شامل افراد خود کو فکری اور نظریاتی بنیادوں پر مضبوط بنائیں اور احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں
نظریاتی طور پر مضبوط و مستحکم ذمہ داران اور کارکنان سرد و گرم موسم کی پرواہ کیے بغیر تحریکی جدوجہد جاری رکھتے ہیں
بزرگوں، خواتین اور دیگر سینئر ساتھیوں سے رابطے کرکے انہیں تحریک میں فعال کردار ادا کرنے کی دعوت دیں، رابطہ کمیٹی کو ہدایت
رابطہ کمیٹی ہر علاقے میں پابندی کے ساتھ تربیتی نشستوں کا انعقاد کرکے تحریکی ساتھیوں کی تربیت کرے 
رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کے مشترکہ اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب
لندن ۔۔۔یکم ، جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ، ایک خاندان کی مانند ہے جو آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔ انہوں نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ نہ صرف تحریکی ساتھیوں سے مستقل رابطے میں رہیں بلکہ ان کی ہرممکن خبرگیری بھی کرتے رہیں۔یہ بات انہوں نے اتوار کی صبح پاکستان اور لندن رابطہ کمیٹی کے ارکان کے مشترکہ اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ایک نظریاتی تحریک ہے اور اس تحریک میں شامل ایک ایک فرد پر لازم ہے کہ وہ خود کو فکری اورنظریاتی بنیادوں پر مضبوط بنائیں اور احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں، اگر تحریک میں شامل ذمہ داروں نے اپنے فرائض کو نہ پہچانا تو یہ ان کی نظریاتی ، شعوری اور فکری کمزوری کی دلیل ہوگی جس کا نقصان اجتماعی طورپر تحریک کو پہنچ سکتا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ حقوق کی تحریکوں کو ہمیشہ نشیب وفراز سے گزرنا پڑتا ہے اور نظریاتی طورپرمضبوط و مستحکم ذمہ داران اورکارکنان سرد وگرم موسم کی پرواہ کیے بغیرتحریکی جدوجہد جاری رکھتے ہیں، لہٰذا تحریک سے وابستہ تمام افراد پر لازم ہے کہ وہ ہرقسم کے حالات میں تحریک کے پیغام کے فروغ میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔ جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ تحریک سے وابستہ بزرگوں ، خواتین اور دیگر سینئر ساتھیوں سے رابطے کرکے انہیں تحریک میں فعال کردارادا کرنے کی دعوت دیں، ہرعلاقے میں پابندی کے ساتھ تربیتی نشستوں کا انعقاد کرکے تحریکی ساتھیوں کی تربیت کریں،باقاعدگی سے دفاتر کے دورے کرکے تحریکی ساتھیوں کی خبرگیری کریں اور دیانتداری ،ایمانداری اورثابت قدمی سے حق پرستی کی جدوجہد جاری رکھیں ۔

9/29/2024 4:21:00 AM