Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان کی تواتر کے ساتھ گرفتار کیا جارہا ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان کی تواتر کے ساتھ گرفتار کیا جارہا ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/1/2014 1
کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان کی تواتر کے ساتھ گرفتار کیا جارہا ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
گزشتہ رات بھی ایم کیو ایم یونٹ 81، لانڈھی سیکٹر کے کارکن عباس علی ولد افسر علی، لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 161 کے کارکن عدنان ولد عبد الوحید، یونٹ 3 سرجانی سیکٹر کے کارکن ساجد ولد شہاب اور یونٹ 118 اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکنان یاسین صدیقی ولد قمر الدین اور شاہین ملک ولد عرفان ملک کو رینجرز، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادروں نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے
گرفتار کارکنان کے اہل خانہ کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی 
خدشہ ہے کہ حراست میں لئے جانے والے کارکنان کو بھی پہلے کی طرح تشدد کے بعد ماورائے عدالت قتل نہ کر دیا جائے، رابطہ کمیٹی 
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر اور آئی جی پولیس اقبال محمود ، ایم کیو ایم کے گزشتہ رات گرفتار کئے گئے کارکنان کے متعلق انکے اہل خانہ کو فی الفور معلومات فراہم کریں اور کارکنان کی جانوں کو لاحق خطرات کا خاتمہ کریں ،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔یکم؍جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان کی تواترکے ساتھ گرفتاریوں کی مذمت اور بیگناہ کارکنان کی گرفتاریوں پر شدید تشویش کا اظہا ر کیاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہر میں دہشتگرد ، بھتہ مافیا اور کالعدم تنظیموں کے غنڈہ عناصر کھلے عام کار روائیاں کررہے ہیں جو اپنی مذموم کا ر روائیوں کے بعد با آسانی اپنی کمین گاہوں میں چھپ جاتے ہیں اور دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنا ن کو انکے گھروں اور دفاتر سے گرفتار کر کے لاپتہ کر رہے ہیں جنھیں بعد ازاں انسانیت سوز تشدد کرکے ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ رات بھی رینجرز، پولیس اور ایس آئی یو کی ٹیموں نے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان کوگرفتار کیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم یونٹ 81،لانڈھی سیکٹر کے کارکن عباس علی ولد افسر علی کو انکے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے ، عباس علی رکشہ چلا کر اپنے کنبے کی کفالت کرتے ہیں اورجب رات میں وہ رکشہ چلا کر گھر آئے تو رینجرز اہلکاروں نے انھیں گھر کے باہر سے گرفتار کرلیاجس کے متعلق تاحال انکے اہل خانہ کو انکی گرفتاری کی کوئی معلومات فراہم نہیں گئی ہے،اسی طرح ایم کیو ایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 161کے کارکن عدنان ولد عبد الوحید کو گزشتہ رات لیاقت آباد پولیس نے انکے گھر کے باہر سے گرفتار کیا تھا جو تاحال لا پتہ ہیں،ایم کیو ایم یونٹ 3سرجانی سیکٹر کے کارکن ساجد ولد شہاب کو ایس ۔آئی ۔ یو کی ٹیم نے انکے 3دوستوں کے ہمراہ گرفتارکیا تھا جس کے بعد تینوں دوستوں کو رہا کردیا گیا مگر ایم کیو ایم کے کارکن ساجد کے متعلق انکے اہل خانہ کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہے ،جبکہ یونٹ 118اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکنان یاسین صدیقی ولد قمر الدین اور شاہین ملک ولد عرفان ملک کو گزشتہ رات پولیس کے اسپیشل انویسٹگشن یونٹ نے انکے گھروں سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے اور اہل خانہ کی جانب سے با ر بار معلوم کرنے کے باوجود دونوں کارکنا ن کی گرفتاری کے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے خدشے کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی ایم کیو ایم کے درجنوں کارکنا ن کو گرفتاریوں کے بعد لاپتہ کرکے انہیں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا یا جا چکا ہے اوردرجنوں کارکنا ن کو تشدد کر کے ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے ،لہٰذا ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی اور گرفتار کارکنان کے اہل خانہ کو یہ خدشہ ہے کہ کہیں گزشتہ رات حراست میں لئے جانے والے کارکنان کو بھی تشدد کے بعد ماو رائے عدالت قتل نہ کر دیا جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے گرفتار کارکنان کے اہل خا نہ کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر اور آئی جی پولیس اقبال محمود سے مطالبہ کیا کہ وہ ایم کیو ایم کے گزشتہ رات گرفتار کئے گئے کارکنان کے متعلق انکے اہل خانہ کو فی الفور معلومات فراہم کریں اور کارکنان کی جانوں کو لاحق خطرات کا خاتمہ کریں ۔

9/29/2024 4:18:22 AM