Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کورنگی سیکٹر 79 یونٹ کمیٹی کے رکن عارف رضا سمیت دو کارکنان فیصل سعید اور زین شاہین کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرنے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کورنگی سیکٹر 79 یونٹ کمیٹی کے رکن عارف رضا سمیت دو کارکنان فیصل سعید اور زین شاہین کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرنے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 5/31/2014
رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کورنگی سیکٹر 79 یونٹ کمیٹی کے رکن عارف رضا سمیت دو کارکنان فیصل سعید اور زین شاہین کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرنے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
خدشہ ہے کہ گرفتار کارکنان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ماورائے عدالت قتل نہ کردیا جائے
شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتار کرکے انہیں ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے جبکہ شہر میں دہشت گردی، قتل و غارتگری اور بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جواس بات کاثبوت ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں اورسنگین جرائم میں ملوث افرادکوکھلی چھوٹ دے رکھی ہے جومعصوم شہریوں خصوصاً پروفیشنل افراد کاقتل عام کررہے ہیں
ایم کیوایم کورنگی سیکٹر79یونٹ کمیٹی کے رکن عارف رضا،کارکنان فیصل سعیداورزین شاہین کی گرفتاری کافی الفورنوٹس لیاجائے، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔31مئی2014 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کورنگی سیکٹر79یونٹ کمیٹی کے رکن عارف رضاسمیت دو کارکنان فیصل سعید اورزین شاہین کوبلاجواز غیرقانونی و غیرآئینی طورپرگرفتارکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورخدشہ ظاہرکیاہے کہ انہیں بھی بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل نہ کردیا جائے۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کورنگی سیکٹر 79 یونٹ کمیٹی کے رکن وکارکنان کی گرفتاری کانوٹس لیاجائے اوراگران پرکوئی مقدمہ ہے توانہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومتوں کی تمام تریقین دہانیوں کے باوجودقانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاراورپولیس وانتظامیہ کی جانب سے ایم کیوایم کی کارکنان کی بلاجوازگرفتاریوں اور نامعلوم مقام پرلیجاکرکارکنان سے مرضی کے بیانات حاصل کرنے کے لئے بہیمانہ تشددکانشانہ بنانے کاسلسلہ بدستورجاری ہے اور آج کورنگی سیکٹر79یونٹ کمیٹی کے رکن عارف رضاسمیت دوکارکنان فیصل سعیداورزین شاہین کی رینجرزکے ہاتھوں گرفتاری بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس سے خدشہ ہے کہ انہیں بھی دیگرذمہ داران ،کارکنان اورہمدردوں کی طرح بہیمانہ تشددکانشانہ بناکرماورائے قتل نہ کردیاجائے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہرمیں جاری ٹارگٹڈآپریشن کی آڑمیں ایک جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے معصوم وبے گناہ ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اورہمدردوں کوگرفتارکررہے ہیں اورانہیں عدالتوں میں پیش کرنے کے بجائے ماورائے عدالت قتل کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب شہرمیں دہشت گردی،قتل وغارتگری اور بھتہ خوری سمیت دیگرسنگین جرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے خصوصاًپروفیشنلزکاقتل روز کا معمول بن گیاہے جس سے صاف ظاہرہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرزاورسنگین جرائم میں ملوث افرادکوگرفتارکرنے بجائے ایم کیوایم کے کارکنان کوہی گرفتارکررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے گرفتارکیے گئے کارکنان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ ایم کیوایم کارکنان کی غیرقانونی وغیرآئینی گرفتاریوں پرہرگزخاموش نہیں بیٹھے گی اور قانون اورآئین کے مطابق اپناحق استعمال کرتے ہوئے عدالتوں کادروازہ کھٹکھٹائے گی۔ رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس تصدق حسین جیلانی ،وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی،گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد،ڈی جی رینجرزسمیت تمام اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کورنگی سیکٹر79یونٹ کمیٹی کے رکن عارف رضاسمیت دوکارکنان فیصل سعیداورزین شاہین کو رینجرز کی جانب سے گرفتاری اورانہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کرنے کافی الفورنوٹس لیاجائے اورآئین وقانون کے مطابق گرفتار کارکنان کی گرفتاری ظاہر کی جائے۔

9/29/2024 4:20:53 AM