Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوامی مسائل کے حل کے لئے قائدتحریک الطا ف حسین کی ہدایت کی روشنی میں رابطہ کمیٹی اورحق پرست نمائندوں کاہنگامی اجلاس


عوامی مسائل کے حل کے لئے قائدتحریک الطا ف حسین کی ہدایت کی روشنی میں رابطہ کمیٹی اورحق پرست نمائندوں کاہنگامی اجلاس
 Posted on: 5/31/2014
عوامی مسائل کے حل کے لئے قائدتحریک الطا ف حسین کی ہدایت کی روشنی میں رابطہ کمیٹی اورحق پرست نمائندوں کاہنگامی اجلاس
اجلاس میں پانی وبجلی سمیت عوام کودرپیش مسائل کے حل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیااورقائدتحریک الطاف حسین کے ویژن کے مطابق ان کے فوری حل پرزوردیاگیا
کے ۔الیکٹرک کی جانب سے ایکسسز(بجلی کے اضافی بل)کی درستگی کے لئے بلزکی کاپی بمعہ اپنے اورفون نمبرکے ساتھ
یکم جون سے 5جون شام چھ سے دس بجے تک متعلقہ ایم پی اے کے دفاترمیں جمع کروادیں،رابطہ کمیٹی کی کراچی کے عوام سے اپیل
کراچی۔۔۔31مئی2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں عوام کے مسائل کوجنگی بنیادوں پرحل کرنے کے لئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورحق پرست عوامی نمائندوں کا ایک مشترکہ اجلاس گذشتہ روزخورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں منعقدہواجس میں پانی،بجلی ،صحت وصفائی ،بہترسفری سہولیات اورامن وامان کی صورتحال سمیت عوام کودرپیش دیگربنیادی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور قائدتحریک الطاف حسین کے ویژن کے مطابق ان کے فوری حل پرزوردیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کراچی کے شہریوں کو’’کے ۔ الیکٹرک ‘‘ کی جانب سے اضافی بلوں کی فراہمی اورلوڈشیڈنگ کے بڑھتے ہوئے جن کوہنگامی بنیادوں پرقابوکرنے کے لئے متعلقہ ادارے سے بازپرس جائے اورعوام کواس ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے ۔
علاوہ ازیں متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک اعلامیئے میں کراچی کے عوام سے کہاہے کہ وہ ’’کے۔ الیکٹرک ‘‘کے حوالے سے ایسے تمام بجلی کے بل جوکہ ایکسسز (اضافی بل )کے زمرے میںآتے ہوں ایسے تمام بلوں کی درستگی کے لئے ان بلوں کی ایک فوٹوکاپی بمعہ اپنے نام اور فون نمبرکے ساتھ یکم جون سے 5 جون2014ء شام 6 سے رات10بجے تک اپنے متعلقہ ایم پی اے کے دفاترمیں جمع کرادیں جہاں خصوصی طورپراضافی بلنگ ڈیکس کا قیام عمل میں لایاگیاہے تاکہ اضافی بلوں سے متعلق عوام کے مسائل کو ’’کے۔ الیکٹرک‘ انتظامیہ کی مددسے حل کیاجاسکے اورعوام کواضافی بلوں سے نجات دلائی جاسکے۔

9/29/2024 4:21:27 AM