Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ذہنی و جسمانی لحاظ سے صحت مند افراد اپنی قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، الطاف حسین


ذہنی و جسمانی لحاظ سے صحت مند افراد اپنی قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، الطاف حسین
 Posted on: 5/31/2014
ذہنی و جسمانی لحاظ سے صحت مند افراد اپنی قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، الطاف حسین
تمباکو نوشی ایک بد ترین لعنت ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر اور زہر قاتل ہے، الطاف حسین
مجھے قوم کے نوجوانوں سے امید ہے کہ وہ ذہنی و جسمانی طور سے صحت مند ہوکر قوم کو اس بھنور سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں گے
قوم کا نوجوان طبقہ تمباکو نوشی کی لعنت کو فوری ترک کرکے ایک صحت مند شہری کی حیثیت سے اپنی قوم کو سازشوں سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے، الطاف حسین کی نوجوانوں سے اپیل
عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا خصوصی پیغام
لندن ۔۔۔31مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ کسی بھی معاشرے کی تہذیبی،ثقافتی اور نظریاتی ترقی کا دارومدار اس معاشرے کے نوجوانوں پر ہوتا ہے اور جن معاشروں میں نوجوانوں کی صحت، فلاح اور ترقی کو اہمیت دی جاتی ہے وہ قومیں دنیا میں کامیاب ہوتی ہیں اور ایسی قوموں کو تاریخ ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد رکھتی ہے ۔عالمی یوم انسداد تمباکونوشی کے موقع پر خصوصی پیغام میں جناب الطاف حسین نے ملک کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا وطن حالیہ دور میں انتہائی مشکلات اور مسائل سے دوچار ہے او ر قوم کو مٹانے کیلئے چاروں اطراف سے سازشیں کی جا رہی ہیں ایسے میں مجھے قوم کے باشعور و صحت مند نوجوانوں سے امید ہے کہ وہ قوم کو اس بھنور سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ تمباکو نوشی انسا نی صحت کے لیے انتہائی مضر اور زہر قاتل ہے مگر بد قسمتی سے ہمارے ملک میں تمباکو نوشی کو مہذب سمجھا جانے لگا ہے اوراس لعنت کو تہذیب کا حصہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں قوم کا ہر طبقہ بالخصوص نوجوان طلباء میں تمباکو نوشی کا بڑھتا ہوا تناسب میرے لئے تشویش کا باعث ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے ملک بھر کے عوام بالخصوص قوم کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تمباکو نوشی کا لعنت کو فوری طور پرترک کرکے ایک صحت مند شہری کی حیثیت سے اپنی قوم کو موجودہ مسائل اور سازشوں کے بھنور سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں اور نہ صرف خود بلکہ اپنے دوست احباب ، رشتہ داروں ، محلے کے افراد اور طالبعلموں کو بھی اس لعنت کو ترک کرنے کی تلقین کریں کیونکہ ذہنی و جسمانی لحاظ سے صحت مند افراد اپنی قوموں کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ۔

9/29/2024 4:21:46 AM