Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کی لاہور ہائی کورٹ کے باہر غیرت کے نام پر حاملہ خاتون فرزانہ پروین کے بیہمانہ قتل کی شدید الفا ظ میں مذمت


ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کی لاہور ہائی کورٹ کے باہر غیرت کے نام پر حاملہ خاتون فرزانہ پروین کے بیہمانہ قتل کی شدید الفا ظ میں مذمت
 Posted on: 5/29/2014
ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کی لاہور ہائی کورٹ کے باہر غیرت کے نام پر حاملہ خاتون فرزانہ پروین کے بیہمانہ قتل کی شدید الفا ظ میں مذمت 
کسی بھی عورت کو اس انداز میں قتل کرنا قطعی طور پر غیرت کا کام نہیں ہے بلکہ بے غیرتی کی دلیل ہے
فرزانہ پروین کا دن دہاڑے لاہور ہائی کورٹ کے باہر انسانیت سوز قتل دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا سبب بنا ہے
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، صوبائی وزیر قانون واقعے کا نوٹس لیں
حکومت پنجاب واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقع سزا دے او ر پنجاب میں اس قسم کے بڑھتے ہوئے
واقعات کی روک تھام کیلئے موثرو عملی اقدامات کرے ،ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب 
لاہور۔۔۔۔۔29مئی 2014ء
ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر غیرت کے نام پر باپ اور بھائیوں کی جانب سے لاٹھیوں اور اینٹوں کے وار سے 25سالا حاملہ خاتون فرزانہ پروین کے بیہمانہ قتل کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں صدر و اراکین سینٹرل پنجاب نے کہا کہ ملک بھر میں ہر سال سینکڑوں خواتین کو غیرت کے نام پرانکے اہل خانہ اور نام نہاد جرگوں کی جانب سے قتل کردیا جاتا ہے لیکن آج تک حکمرانوں کی جانب سے خواتین کے تحفظ اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے بناے گئے قوانین پر بھی عمل در آمد نہیں کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس قتل کیلئے غیرت کے نام پر قتل کی اصطلاح بھی استعمال نہیں کرنا چاہتے کیونکہ کسی بھی عورت کو اس طرح قتل کرنا قطعی غیرت کا کام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کمیشن کے مطابق گزشتہ برس869خواتین کو غیرت کے نام پر کر دیا گیا اور یہ ایک محتاط اندازہ سے اعداد و شمار اس سے کئی زیادہ بھی ہو سکتے ہیں جہاں غیرت کے نام پر قتل کو حادثہ قرار دیا جاتا ہے یہ پر سرے سے رپورٹ ہی نہیں کیا جاتااور ان میں سے زیادہ تر واقعات پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں رونماں ہوتے ہیں اس لیے حکومت پاکستان بلخصوص حکومت پنجاب اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ فرزانہ پروین کا دن دہاڑے لاہور ہائی کورٹ کے باہر انسانیت سوز قتل دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی اور روسوائی کا سبب بنا ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچا رہاہے ۔ انہوں نے کہا چونکہ پاکستان میں ’’ غیرت کے نام پر قتل‘‘ کرنے والوں کو بہت کم سزا ملتی ہے ، اس لیے معاشرے میں یہ رجحان ختم ہوتا دیکھائی نہیں دے رہا بلکہ مزید بڑھتا جارہاہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اور یہ ریاست اور عدلیہ کی ذمہ دارای ہے کہ وہ اس قسم کے جرائم کے خاتمے کیلئے سنجیدگی سے ٹھوس و عملی اقدمات اٹھائیں اور جو لوگ اس قسم کی درندگی میں ملوث ہیں انہیں کٹہرے میں کھڑا کر کہ سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ صدر وا راکین ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کمیٹی نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فرزانہ پروین کے بیہمانہ قتل میں ملوث افراد کو فلفور گرفتار کر کہ انہیں قرار واقع سزا دی جائے اور پنجاب میں اس قسم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر و عملی اقدامات کیئے جائیں۔

9/29/2024 4:18:22 AM