Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ بھر کی جامعات میں اساتذہ کی نمائندہ تنظیم FAPUASA کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال اور تالابندی پر سید حیدر عباس رضوی کا اظہار تشویش


سندھ بھر کی جامعات میں اساتذہ کی نمائندہ تنظیم FAPUASA کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال اور تالابندی پر سید حیدر عباس رضوی کا اظہار تشویش
 Posted on: 5/28/2014
سندھ بھر کی جامعات میں اساتذہ کی نمائندہ تنظیم FAPUASA کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال اور تالابندی پر سید حیدر عباس رضوی کا اظہار تشویش
FAPUASA سے کئے گئے تمام حکومتی وعدوں پر فی الفور عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، سید حیدر عباس رضوی
سندھ بھر کی جامعات کے اہم عہدوں کے لئے ناقص اشتہار کو فی الفور واپس لیا جائے
حکومت سندھ اور خاص طور پر وزیر اعلیٰ کو سندھ صوبے کی تمام جامعات کی خودمختاری کو یقینی بنانا چاہئے
سندھ یونیورسٹی ایکٹ 2013ء میں FAPUASA کی جانب سے پیش کی گئی ترامیم کو فی الفور سندھ یونیورسٹی ایکٹ کا حصہ بنایا جائے اور اس ضمن میں فوری اجلاس بلا کر ضروری قانون سازی کو مکمل کیا جائے
کراچی:۔۔۔28؍مئی2014ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی نے گذشتہ دودنوں سے سندھ بھرکی جامعات میں اساتذہ کی نمائندہ تنظیم FAPUASAفیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال اور تالابندی پر شدید تشویش  کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ اور خاص طور پر وزیر اعلیٰ کو سندھ صوبے کی تمام جامعات کی خودمختاری کویقینی بناناچاہئے ناکہ دیگر انتظامی محکمہ جات کی طرح اپنا سیاسی وحکومتی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے صوبہ کی تمام جامعات کی خود مختاری کوپامال کرنے کی مذموم دسازش نہ کی جائے۔ حکومت کے اس عمل سے ایک طرف توسندھ بھر کی جامعات میں اساتذہ شدید بے چینی کا شکار ہیں جبکہ دوسری طرف تمام جامعات کاتعلیمی ماحول اورسلسلہِ درس وتدرسزبری طرح متاثرہورہاہے اورایم کیوایم سندھ بھرکی جامعات کوانتظامی سطح پرہرقسم کے سیاسی وانتظامی اثروروسوخ سے آزاد دیکھنا چاہتی ہے تاکہ سندھ کے طلبہ وطالبات اہلیت کی بنیاد پرایک بہترتعلیمی ماحول میںآگے بڑھ سکیں۔سیدحیدرعباس رضوی نے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کویہ باورکرایاکہ سندھ یونیورسٹی ایکٹ2013ء کی ایم کیوایم کے اراکین سندھ اسمبلی نے بھرپورمخالفت کی تھی اورسندھ یونیورسٹی ایکٹ2013ء انتہائی اجلت ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کی آوازکو عددی اکثریت کے بل بوتے پردبا کر پاس کیاگیاتھااوراسی وقت سے سندھ یونیورسٹی ایکٹ2013ء کے حوالے سے شکوک وشبہات نے سراٹھاناشروع کردیاتھااورایسا واضح طورپردکھائی دے رہاتھاکہ اب سندھ کی جامعات بھی دیگرمحکمہ جات کی طرح سیاسی وحکومتی اثرورسوخ کی زردپرآچکی ہیں۔ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی نے اسی دن یہ بات ریکارڈکاحصہ بنادی تھی کہ اگرسندھ یونیورسٹی ایکٹ2013ء اپنی موجودہ شکل میں سندھ کی جامعات پردھوپنے کی کوشش کی گئی توسندھ کی سیاست پراس کے دوررس اثرات رونما ہونگے اورایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی سندھ کی جامعات میں تعلیمی قتل عام کوکسی طوربھی برداشت نہیں کرینگے۔سیدحیدرعباس رضوی نے اپنے اس بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاکہ FAPUASA سے کئے گئے تمام حکومتی وعدوں پرفی الفورعمل درآمد کو یقینی بنایاجائے۔سندھ یونیورسٹی ایکٹ 2013ء میںFAPUASAجانب سے پیش کی گئی ترامیم کوفی الفور سندھ یونیورسٹی ایکٹ کا حصہ بنایاجائے اوراس ضمن میں فوری اجلاس بلاکرضروری قانون سازی کومکمل کیاجائے۔حکومت کی جانب سے سندھ بھرکی جامعات کے لئے مختلف اہم آسامیوں جس میں وائس چانسلر،رجسٹرار،کنٹرول آف ایگزم نیشن اورڈائریکٹر فنانس کی آسامیوں کے لئے درخواست طلب کی گئی ہے وہ ہرلیحاظ سے ناقص اوریونیورسٹی کوڈ بک کے لیحاظ سے انتہائی نامناسب ہے اورساتھ ساتھ تمام جامعات کی ادارہ جاتی خودمختاری پرایک کاری ضب کے مترادف ہے لہٰذااس اشتہارکوفی الفورواپس لیاجائے اور سندھ بھرکی تمام جامعات کی ادارہ جاتی خودمختاری کے احترام کو یقینی بناتے ہوئے پامال ہونے سے بچایاجائے۔حیدرعباس رضوی نے اپنے بیان کے آخرمیں کہاکہ کل سندھ بھرکی جامعات سے آنے والے اساتذاوزیراعلیٰ ہاؤس پراحتجاج کرینگے اگران تمام مطالبات کومنظورنہ کیا گیا تو کہیں ایسا نہ ہوکہ اساتذہ کی جانب سے کیاجانے والایہ احتجاج عوامی نوعیت اختیارکرلے۔

9/29/2024 4:21:59 AM