Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر غیرت کے نام پرلاٹھیوں اور اینٹوں کے وار سے 25سالا حاملہ خاتون فرزانہ پروین کے بیہمانہ قتل کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر غیرت کے نام پرلاٹھیوں اور اینٹوں کے وار سے 25سالا حاملہ خاتون فرزانہ پروین کے بیہمانہ قتل کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے
 Posted on: 5/28/2014
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر غیرت کے نام پرلاٹھیوں اور اینٹوں کے وار سے 25سالا حاملہ خاتون فرزانہ پروین کے بیہمانہ قتل کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے،
فرزانہ پروین کے انسانیت سوز قتل نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کے اداروں ، عوام بالخصوص خواتین کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
فرزانہ پروین کا دن دہاڑے لاہور ہائی کورٹ کے باہر انسانیت سوز قتل دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا سبب بنا ہے، رابطہ کمیٹی
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، صوبائی وزیر قانون اور خواتین کے حقوق کی ملکی و بین الاقوامی سماجی تنظیمیں لاہور ہائی کورٹ کے باہر پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیں ،
حکومت پنجاب واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقع سزا دے اور خواتین کو تحفظ فراہم کرے،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی۔۔۔28مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر غیرت کے نام پر باپ اور بھائیوں کی جانب سے لاٹھیوں اور اینٹوں کے وار سے 25سالا حاملہ خاتون فرزانہ پروین کے بیہمانہ قتل کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ملک بھر میں ہر سال سینکڑوں خواتین کو غیرت کے نام پرانکے اہل خانہ اور نام نہاد جرگوں کی جانب سے قتل کردیا جاتا ہے لیکن آج تک حکمرانوں کی جانب سے خواتین کے تحفظ اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے بناے گئے قوانین پر بھی عمل در آمد نہیں کیا جا رہا ہے ۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی گزشتہ ماہ جاری ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ برس ملک بھر میں تقریباً 869خواتین کو پسند کی شادی کرنے یا غیرت کے نام پر قتل کیا گیاہے لیکن منگل کے روز لاہو ر ہائی کورٹ کے باہر پسند کی شادی کرنے پر فرزانہ پروین کے انسانیت سوز قتل نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کے اداروں ، عوام بالخصوص خواتین کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور فرزانہ پروین کا دن دہاڑے لاہور ہائی کورٹ کے باہر انسانیت سوز قتل دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا سبب بنا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے ملک بھر کے نشریاتی اداروں بالخصوص الیکٹرانک میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک بھر میں خواتین کے ساتھ رواں رکھے جانے والے سلوک سے متعلق عوام میں شعور بیدار کریں تاکہ پاکستان کو خواتین سمیت تمام طبقات کے لیے پر امن ملک بنایا جاسکے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی مختلف ملکی و بین الاقوامی سماجی تنظیموں کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لاہور ہائی کورٹ کے باہر پیش آنے والے اپنی نوعیت کے دہشت ناک واقعے کا نوٹس لیں اور حکومت پنجاب واقعے میں ملوث افراد اور ذمہ داران کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقع سزا دیں اور خواتین سمیت ملک میں بسنے والے تما م طبقا ت کو جان و مال کا تحفظ فراہم کریں۔
***** 

9/29/2024 4:21:18 AM