Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے شہید کارکن اشفاق قریشی کی نماز جنازہ و تدفین میں سیکڑوں کارکنا ن وذمہ داران کی شرکت


ایم کیو ایم کے شہید کارکن اشفاق قریشی کی نماز جنازہ و تدفین میں سیکڑوں کارکنا ن وذمہ داران کی شرکت
 Posted on: 5/26/2014
ایم کیو ایم کے شہید کارکن اشفاق قریشی کی نماز جنازہ و تدفین میں سیکڑوں کارکنا ن وذمہ داران کی شرکت
ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنان کا ماورائے عدالت قتل ساتھیوں کے غم و غصے میں اضافہ کر رہا ہے،ڈاکٹر فاروق ستار
کارکنوں کو ما ورائے آئین و عدالت قتل کرکے مسخ شدہ لاشیں کراچی کے مختلف علاقوں میں لاوارث پھینکی جا رہی ہے
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار کی نمازہ جنازہ کے بعد پریس بریفنگ 
کراچی ۔۔۔۔26مئی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے شہید کارکن محمد اشفاق قریشی کی نمازہ جنازہ مین کورنگی روڈ پر ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر فارو ق ستار ، سیف یار خان ، عادل خان، میاں عتیق ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی وقار حسین شاہ ،ایم کیوایم کے مختلف سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ داران ،کارکنا ن ، حق پرست عوام اور شہید کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کے موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کو بلا جواز گرفتار کر کے ان پر بہیمانہ تشدد کیا جا رہا ہے اور انہیں ما ورائے آئین اور ماورائے عدالت قتل کرکے مسخ شدہ لاشوں کو کراچی کے مختلف علاقوں میں لاوارث پھینکا جا رہا ہے ۔فاروق ستار نے کہا کہ محمد اشفاق شہید کو ایم کیو ایم کے دیگر 3کارکنان کے ساتھ وردی میں ملبو س پولیس اہلکاروں نے 18مئی بروز اتوار کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد دیگر 3ساتھیوں کو پیر کی شام بے انتہا تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کراچی کے کسی نا معلوم مقام پر چھوڑ دیا گیاتھااور اشفاق قریشی کو لا پتہ کر دیا گیا تھا ،انھوں نے کہا کہ اس تما م عرصے کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر ، آئی جی سندھ اور تمام متعلقہ حکام سے با رہا اپیل کے باوجود ہما رے ایک اور ساتھی کو ماورائے عدالت قتل کردیا گیاجوکہ ایم کیو ایم کے تمام کارکنان اور ذمہ داران کے لیے قابل افسوس عمل ہے اور کارکنان کے غم و غصے میں اضافے کا سبب ہے ۔انھوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ اور آئی جی سندھ پولیس سے مطالبہ کیا کہ و ہ اشفاق قریشی کو حراست میں لینے کے بعد انکے ما ورائے عدالت قتل میں ملوث اہلکاروں کا پتہ لگائیں اور انکے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں ۔ بعد ازاں شہید اشفاق قریشی کی تدفین سینکڑوں آہوں اور سسکیوں کے درمیان ایم کیوایم کے شہدا ء قبرستا ن یاسین آباد میں کردی گئی ۔

9/29/2024 4:16:53 AM