25مئی کوقائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی ریلی عوام کوبااختیاربنانے کی جدوجہدکاآغازہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
پاکستان میں اصل تبدیلی اس وقت ہی آئے گی جب عام آدمی کی حالت تبدیل ہوگی،ملک کے عام آدمی کاانقلاب عام آدمی ہی برپاکریں گے
مائیں،بہنیں،بزرگ ،نوجوان طلبہ وطالبات سمیت ہرشعبہ زندگی سے وابستہ افراد 25مئی کی ریلی میں بھرپورتعداد میں شرکت کریں
ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس بریفنگ کے موقع پراپیل
کراچی:۔۔۔24 مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ 25مئی کوقائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی ریلی عوام کوبااختیاربنانے کی جدوجہدکاآغازہے ، پاکستان میں اصل تبدیلی اس وقت ہی آئے گی جب عام آدمی کی حالت تبدیل ہوگی،ملک کے عام آدمی کاانقلاب عام آدمی ہی برپاکریں گے ۔انہوں نے ملک ،سندھ خصوصاً کراچی کی ماؤں،بہنوں،بزرگوں نوجوان طلبہ وطالبات اورزندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے افرادسے اپیل کی کہ وہ 25مئی کی ریلی میں بھرپورتعداد میں شرکت کرکے ثابت کردیں کہ وہ الطاف حسین کے ساتھ ہے اورالطاف حسین ہی کواپنانجات دہندہ تصورکرتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کنورنوید جمیل ،محمدواسع جلیل، خالد سلطان اوراسلم آفریدی کے ہمراہ 25مئی کوہونے والی عظیم الشان ’’یکجہتی ریلی‘‘کے سلسلے میں ہفتے کی شب تبت سینٹرپرپریس بریفنگ کے دوران کیا۔اس موقع پرکارکنان وعوام کاجوش وخروش قابل دیدتھاجنہوں نے قائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے اپنے خون سے دیے روشن کیے اوران پراعتمادکا اظہارکیا ۔ ڈاکٹر محمدفاروق ستارنے کہاکہ جوعوام وکارکنان یہاں موجودہیں اورجوریلی کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں ان کاجوش وخروش دیکھ کراندازہوگیاہے کہ عوام و کارکنان اپنے قائدسے والہانہ عقیدت ومحبت رکھتے ہیں اورپاکستان کے اندراورباہرالطاف حسین سے متعلق اگرکسی کوغلط فہمی ہے تووہ دیکھ لیں اوراجان لیں کہ اگرپاکستان کے حالات کوئی بدل سکتاہے تووہ صرف قائدتحریک الطاف حسین ہیں جن کے چاہنے والے کروڑوں کی تعدادمیں موجودہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرملک کے عوام کو نظریاتی بنیادوں پرکسی نے متحرک کیا ہے وہ الطاف حسین ہیں،پاکستان کے67سالوں کی تاریخ بتاتی ہے کہ پاکستان کے جمودکاخاتمہ کرناہے وہ صرف اورصرف نظریاتی سیاست سے ہوگااورنظریاتی سیاست سے جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ ممکن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملک کے غریب ومتوسط طبقے کے عوام الطاف حسین کواپنانجات دہندہ تصورکرتے ہیں کیونکہ پاکستان کے مسائل کا حل بھی الطاف حسین کے پاس ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام یہ فیصلہ کرناچاہتے ہیں کہ متحدہ کے خلاف ہونے والی ہرسازش کے پیچھے جوعناصرکارفرماہیں انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ وہ کسی بھی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہاہم پاکستان کے نوجوانوں کوبااختیاربنائیں گے ،ہم آئینی جدوجہد کررہے ہیں ہم آئین کی بالادستی اورحکمرانی چاہتے ہیں اگرنظریاتی سیاست ہوگی تودوفیصدمراعات یافتہ طبقہ کی موورثی سیاست کاخاتمہ ہوگایہ ہی اظہاریکجہتی ریلی کامقصد ہے۔انہوں نے ایک بارپھرسندھ خصوصاًکراچی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 25مئی کوقائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی ریلی میں بھرپوراندازمیں شرکت کرکے قائدتحریک الطاف حسین سے یکجہتی کااظہارکریں۔