Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سکھ کمیونٹی کی مقد س کتاب کی بیحرمتی کاواقعہ قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


سکھ کمیونٹی کی مقد س کتاب کی بیحرمتی کاواقعہ قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 5/23/2014
سکھ کمیونٹی کی مقد س کتاب کی بیحرمتی کاواقعہ قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
سکھ کمیوٹی کی شکایات کاازالہ کیاجائے اورسکھوں سمیت تمام مذہبی اقلیتوں کی مقدس کتابوں، عبادت گاہوں اورجان ومال کوتحفظ فراہم کیاجائے
صدر ممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف اوروفاقی وصوبائی حکومت سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام برابرکے پاکستانی ہیں اورپاکستان کاآئین انہیں ہرقسم کے تحفظ کاحق فراہم کرتاہے
مختلف اوقات میں پیش آنے والے بعض واقعات کی وجہ سے مذہبی اقلیتوں میں سخت تشویش اوربے چینی پائی جاتی ہے
سکھ کمیونٹی سے ہمدردی اوریکجہتی کااظہار کرتے ہیں اورانہیں اپنی مکمل حمایت کایقین دلاتے ہیں۔ ایم کیوایم
کراچی۔۔۔23 مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سکھ کمیونٹی کی مقد س کتاب کی بیحرمتی کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے صدر ممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف اوروفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سکھ کمیوٹی کی شکایات کاازالہ کیاجائے اورسکھوں سمیت تمام مذہبی اقلیتوں کی مقدس کتابوں، عبادت گاہوں اورجان ومال کوتحفظ فراہم کیاجائے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان میں آبادتمام مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام برابرکے پاکستانی ہیں اورپاکستان کاآئین انہیں ہرقسم کے تحفظ کاحق فراہم کرتاہے لیکن مختلف اوقات میں پیش آنے والے بعض واقعات کی وجہ سے مذہبی اقلیتوں میں سخت تشویش اوربے چینی پائی جاتی ہے اورآج اسلام آبادمیں سکھ کمیونٹی کی جانب سے کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے سے اس بے چینی کا اندازہ لگایاجاسکتاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مذہبی اقلیتوں کے خلاف پیش آنے والے واقعات کی روک تھام کی جائے اورانہیں ہرقسم کاتحفظ فراہم کیا جائے۔رابطہ کمیٹی نے سکھ کمیونٹی سے ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیااورانہیں اپنی مکمل حمایت کایقین دلایا۔ 

9/29/2024 4:20:48 AM