Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردی کی روک تھام کیلئے عوام، اپنی مدد آپ کے تحت گلی گلی اورمحلہ محلہ چوکیدار ی نظام قائم کریں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل


دہشت گردی کی روک تھام کیلئے عوام، اپنی مدد آپ کے تحت گلی گلی اورمحلہ محلہ چوکیدار ی نظام قائم کریں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل
 Posted on: 5/23/2014
دہشت گردی کی روک تھام کیلئےعوام، اپنی مدد آپ کے تحت گلی گلی اورمحلہ محلہ چوکیدار ی نظام قائم کریں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل
عوام مشکوک افراد، مشکوک اشیاء اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظررکھیں اور مشکو ک افراداوراشیاء کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس یا دیگر سیکوریٹی اداروں کودیں۔رابطہ کمیٹی
وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی سخت چیکنگ اور اسکیننگ کی جائے تاکہ نقل مکانی کرنے والوں کی آڑ میں دہشت گرد وں کی آمدورفت کوروکا جاسکے۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔23، مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عوام و کارکنان سے اپیل کی ہے کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت گلی گلی اورمحلہ محلہ چوکیدار ی نظام قائم کریں اور ویجیلنس کمیٹیاں تشکیل دیکرعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے قومی فریضہ انجام دیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی وبیرونی خطرات لاحق ہیں اور ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گزررہا ہے اورمسلح افواج شمالی وزیرستان میں انتہاء پسند دہشتگردوں کے خلاف نبرد آزما ہوکرجانی قربانیاں پیش کررہی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائی کے باعث دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیوں کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ ان حالات میں قوم کے ایک ایک فرد پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پولیس،رینجرز اور سیکوریٹی فورسزکے ساتھ بھرپورتعاون کرے اور ملک وقوم کی سلامتی وبقاء کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں بزرگوں اورنوجوانوں پر مشتمل محلہ کمیٹیاں بنائیں ، مشکوک افراد، مشکوک اشیاء پر کڑی نظررکھیں ، پویس اوررینجرز سمیت دیگر سیکوریٹی اداروں کے ایمرجنسی فون نمبر اپنے پاس رکھیں اور کسی بھی مشکوک فردیاسرگرمی کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس یا دیگر سیکوریٹی اداروں کودیں۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی سخت چیکنگ اور اسکیننگ کرے تاکہ نقل مکانی کرنے والوں کی آڑ میں دہشت گرد وں کی آمدورفت کوروکا جاسکے۔

9/29/2024 4:18:21 AM