Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں دہشت گردی اورقتل وغارتگری کافوری نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی


کراچی میں دہشت گردی اورقتل وغارتگری کافوری نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/22/2014
کراچی میں دہشت گردی اورقتل وغارتگری کافوری نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
ایک مرتبہ پھر کراچی میں بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے
آج دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دوسگے بھائیوں اورگلستان جوہر میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکرکو قتل کردیا 
شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے
کراچی کے عوام کو سفاک قاتلوں ، دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیا ہے
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت

کراچی۔۔۔22مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں دہشت گردی اور قتل وغارتگری کے مسلسل واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک مرتبہ پھر کراچی میں بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اورآج سفاک دہشت گردوں نے ناظم آباد نمبر4 میں فائرنگ کرکے دوسگے بھائیوں اورگلستان جوہر میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکرکو قتل کردیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب بھتہ مافیا تاجروں ، دکانداروں ، اسکول مالکان اور اساتذہ سے بھتے کا مطالبہ کررہے ہیں اور بھتہ نہ دینے والوں کو گولیوں کا نشانہ بنارہے ہیں اوردوسری جانب مسلح دہشت گرد کھلے عام شہریوں کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں ، شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے دہشت گردوں اور بھتہ خوروں کے خلاف کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کراچی کے عوام کو سفاک قاتلوں ، دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیا ہے ۔ر ابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، ڈی جی رینجرزمیجر جنرل رضوان اختراور آئی جی سندھ اقبال محمود سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں دہشت گردی اورقتل وغارتگری کافوری نوٹس لیا جائے اور بے گناہ شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے دہشت گردوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے۔ رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دوسگے بھائیوں اور لیڈی ہیلتھ ورکرکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا بھی اظہارکیا۔

9/29/2024 4:17:37 AM