Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام جیو کے خلاف احتجاج کو پرامن رکھیں، احتجاج کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے سے ہر قیمت پر گریز کرنا چاہیے۔ الطاف حسین


عوام جیو کے خلاف احتجاج کوپرامن رکھیں،احتجاج کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے سے ہرقیمت پر گریز کریں ۔ الطا ف حسین کی اپیل
 Posted on: 5/22/2014
عوام جیو کے خلاف احتجاج کوپرامن رکھیں،احتجاج کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے سے ہرقیمت پر گریز کریں ۔ الطا ف حسین کی اپیل
جیو ٹی وی نے قومی حساس اداروں کی اعلیٰ شخصیات کوصحافتی دائرے سے باہر نکل کرپیش کیاجس کی وجہ سے عوام میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی پرامن اظہارخیال واحتجاج کاطریقہ کار قانون، آئین ، اخلاقی اصولوں کے مطابق ہوناچاہیے۔الطاف حسین 
جیو کی دانستہ نادانستہ غلطیوں کامعاملہ اپنی جگہ لیکن جیو کے غریب صحافیوں کوزدوکوب کرنا، انکے کیمرے اور موبائل فون توڑ دینا اورجیو کی گاڑیوں پر پتھراؤ کسی بھی طرح درست ، جائزاورآئینی یاقانونی قرارنہیں دیاجاسکتا
پاکستان کی سلامتی کے نام پر ایک ایک سچے محب وطن پاکستانی سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اپنے احتجاج کوپرامن رکھیں
جیوکے جن صحافیوں کوزدوکوب کیاگیاہے انکے دکھ اوردردمیں برابرکاشریک ہوں اوردل کی گہرائیوں سے ان سے اظہارہمدردی کرتاہوں۔الطاف حسین
لندن۔۔۔22مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک ہنگامی بیان میں پاکستانی عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں کسی بھی چھوٹے بڑے یابہت ہی زیادہ بڑے مسئلے پر اختلاف رکھنا اوراس کاپرامن طریقے سے اظہارکرناہرشہری کا بنیادی جمہوری حق ہے لیکن پرامن اظہارخیال واحتجاج کاطریقہ کار قانون، آئین ، اخلاقی اصولوں کے مطابق ہوناچاہیے اورکسی کوبھی احتجاج کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے سے ہرقیمت پر گریزکرناچاہیے ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ گزشتہ کئی دنوں سے ایک طبقہ جیو کے خلاف اس بات پر احتجاج کررہاہے کہ جیو ٹیلی وژن نے قومی حساس اداروں کی اعلیٰ شخصیات کوصحافتی دائرے سے باہر نکل کرپیش کیاجس کی وجہ سے عوام میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ۔ ہوناتویہ چاہیے تھاکہ جیو کی اعلیٰ انتظامیہ قوم سے معافی مانگ کرقوم کے جذبات کوٹھنڈاکرتی اورنئی نئی بھڑکنے والی چنگاریوں پر پانی ڈالتی لیکن افسوس کہ جیوانتظامیہ کے بعض عناصر’’ لڑو، مقابلہ کرو۔۔۔ دیکھاجائے گا ‘‘ کے مصداق تناؤ کوبڑھاتے رہے اورعوام میں پیدا ہونے والی خلیج میں اضافہ کرتے رہے ۔جناب الطا ف حسین نے عوام سے یہ بھی کہاکہ جیو کی دانستہ نادانستہ غلطیوں کامعاملہ اپنی جگہ ہے لیکن اس کے ردعمل کے طورپر احتجاج کی آڑ میں جیو کے غریب متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کوزدوکوب کرنا، انکے کیمرے اور موبائل فون توڑ دینااورجیو ٹیلی وژن کی جن گاڑیوں میں بیٹھ کروہ رپورٹنگ کیلئے جہاں جہاں جائیں وہاں ان پر پتھراؤ کرنے کاعمل کسی بھی طرح درست ، جائزاورآئینی یاقانونی قرارنہیں دیاجاسکتا۔ ایسی صورت میں غریب صحافی،رپورٹرز، کیمرہ مین نہ صرف زخمی ہوتاہے بلکہ اس کی تحویل میں موجود کیمرہ ودیگرقیمتی سامان بھی احتجاج کرنے والوں کے ہاتھوں ٹوٹ پھوٹ جاتاہے، اس کامزید اضافی بوجھ بھی انہی صحافیوں، کیمرہ مینوں اوراینکرزپرپڑتاہے ۔ اس عمل سے مجھے انتہائی دلی صدمہ پہنچاہے اور میں پاکستان کی سلامتی کے نام پر ایک ایک سچے محب وطن پاکستانی سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اپنے احتجاج کوپرامن رکھیں اور جیو کے ملازمین خواہ وہ ڈرائیورہوں،ٹیکنیشنزہوں، کیمرہ مین ہوں، صحافی ہوں،اینکرپرسن ہوں انہیں یاان کی تحویل میں موجود سامان کونقصان پہنچانے کے بجائے ان کی اوران کی تحویل میں موجود سامان کی حفاظت کرناانکی قانونی اخلاقی فریضہ ہے۔ جناب الطا ف حسین نے اپیل کی کہ تمام پاکستانی آج سے عہد کریں کہ آج کے بعد وہ اپنے ہم وطن بھائی خواہ ان کاجیو یاکسی بھی مخالف چینل سے تعلق کیوں نہ ہوچھوٹے بڑے اختلاف کی صورت میں نہ توانہیں زدوکوب کریں گے اورنہ ہی ان کی تحویل میں موجود سامان کونقصان پہنچائیں گے اورایسے شرپسند عناصر جو ان صحافیوں یاان کے سامان کونقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے ،عوام آگے بڑھ کر ان کی حفاظت کریں گے اورشرپسند وں کے جذبا ت ٹھنڈے کرنے کی کوشش کریں گے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ سچے محب وطن پاکستانی آج کے بعد نئی مثبت اقدار کوجنم دے کرایک مہذب، پڑھی لکھی قوم کاعکاس اورآئینہ دار بنیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جیوکے جن صحافیوں کوزدوکوب کیاگیاہے میں ان کے دکھ اوردردمیں برابرکاشریک ہوں اوردل کی گہرائیوں سے ان خلوص دل کے ساتھ اظہارہمدردی کرتاہوں ۔انہوں نے آخرمیں دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیک کام کرنے کی توفیق عطافرمائے ،آمین ،ثمہ آمین ۔


9/29/2024 4:17:49 AM