روزنامہ جنگ حیدر آباد کے سینئر صحافی رئیس کمال کی والدہ کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔۔21مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے روزنامہ جنگ اخبار حیدر آباد کے سینئر صحافی رئیس کمال کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جناب الطا ف حسین نے مرحومہ کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت مر حومہ کے درجات بلند فرمائے ، انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اورمرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔