Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میٹروول سائٹ میں اسکولوں کے مالکان، اساتذہ ،طلبہ اورمنگھوپیرکے ماربل فیکٹریوں کے مالکان کوبھتہ مافیاسے نجات دلائی جائے ۔ متحدہ قومی موومنٹ


میٹروول سائٹ میں اسکولوں کے مالکان، اساتذہ ،طلبہ اورمنگھوپیرکے ماربل فیکٹریوں کے مالکان کوبھتہ مافیاسے نجات دلائی جائے ۔ متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 5/21/2014
میٹروول سائٹ میں اسکولوں کے مالکان، اساتذہ ،طلبہ اورمنگھوپیرکے ماربل فیکٹریوں کے مالکان کوبھتہ مافیاسے نجات دلائی جائے ۔ متحدہ قومی موومنٹ
بھتہ مافیا کی جانب سے تاجروں اوردکانداروں کے ساتھ ساتھ اب اسکولوں کے مالکان اوراساتذہ کوبھی بھتہ کی پرچیاں موصول ہورہی ہیں
بھتہ دینے سے انکارکرنے والوں کوگولیاں ماری جارہی ہیں،دہشت گرد عناصرماربل کے تاجراوراسکول کے پرنسپل کی جان لے چکے ہیں
تاجروں کے ساتھ ساتھ اب اسکولوں کے مالکان، اساتذہ اورطلبہ بھی سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کرنے پر مجبورہوگئے ہیں
تاجروں، دکانداروں اوراسکول مالکان کو دہشت گردی کانشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی

کراچی۔۔۔21مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے سائٹ اورمیٹروول میں قائم اسکولوں اورمنگھوپیر میں ماربل کے تاجروں کو دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل بھتہ کی پرچیاں دینے اوراسکولوں کے مالکان، اساتذہ ،طلبہ اورتاجروں کوہراساں کرنے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں کہاکہ بھتہ مافیا کی جانب سے تاجروں، دکانداروں کے ساتھ ساتھ اب اسکولوں کے مالکان اوراساتذہ کوبھی دہشت گردوں کی جانب سے بھتہ کی پرچیاں موصول ہورہی ہیں۔گزشتہ دنوں دہشت گردوں نے میٹروول کے علاقے میں فائرنگ کرکے ایک اسکول کے پرنسپل اورانکے بیٹے کوبھی شہیدکردیا تھالیکن ان دہشت گر دوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی،دوروزقبل دہشت گردوں نے منگھوپیر کی ماربل مارکیٹ میں ایک تاجرکوبھی بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا، بھتہ مافیاکی جانب سے تاجروں اور اسکولوں کوبھتہ کی پرچیاں بدستورموصول ہورہی ہیں اوربھتہ دینے سے انکارکرنے والوں کوگولیاں ماری جارہی ہیں جس کی وجہ سے تاجروں کے ساتھ ساتھ اب اسکولوں کے مالکان، اساتذہ اورطلبہ بھی سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کرنے پر مجبورہوگئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ صورتحال تاجروں، دکانداروں، اسکولوں کے مالکان، اساتذہ اورطلبہ سمیت تمام شہریوں کے لئے تشویش اوربے چینی کاباعث ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ، ڈی جی رینجرزجنرل رضوان اختراورآئی جی سندھ اقبال محمود سے مطالبہ کیاکہ اس صورتحال کافوری نوٹس لیاجائے اورتاجروں، دکانداروں اوراسکول مالکان کو بھتہ کی پرچیاں دینے اورانہیں دہشت گردی کانشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے منگھوپیرکی ماربل مارکیٹ کے تاجروں، دکانداروں اورمیٹروول سائٹ کے اسکول مالکان، اساتذہ اورطلبہ سے مکمل یکجہتی اورہمدردی کااظہارکیااورحکومت سے مطالبہ کیاکہ انہیں جرائم پیشہ عناصرسے تحفظ فراہم کیاجائے۔

9/29/2024 4:20:30 AM