Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردی کے واقعات کی روک تھا م کیلئے عوام اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی انتظامات کیلئے علاقوں میں چوکیدار ی نظام کریں: الطاف حسین


دہشت گردی کے واقعات کی روک تھا م کیلئے عوام اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی انتظامات کیلئے علاقوں میں چوکیدار ی نظام کریں: الطاف حسین
 Posted on: 5/21/2014
دہشت گردی کے واقعات کی روک تھا م کیلئے عوام اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی انتظامات کیلئے علاقوں میں چوکیدار ی نظام کریں ۔ الطا ف حسین
دہشت گرد عناصر سیکیوریٹی اہلکاروں اور معصوم شہریوں کوخاک وخون میں نہلارہے ہیں ، الطاف حسین 
دہشت گرد عناصر ملک خصوصاً سندھ کے شہری علاقوں میں دہشت گردی کے ذریعے خوف کی فضا ء قائم کرنا چاہتے ہیں
دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عوام بھی پولیس اورسیکوریٹی اداروں کے ساتھ بھرپورتعاون کریں ۔ الطاف حسین
عوام اپنے اپنے علاقوں میں بزرگوں اورنوجوانوں پر مشتمل محلہ کمیٹیاں بنائی جائیں،الطاف حسین 
مشکوک افرادپر نظررکھیں،کسی بھی مشکوک بیگ یا مشکوک افراد کی موجودگی کے بارے میں مقامی پولیس یاسیکوریٹی اداروں کو مطلع کریں ، الطاف حسین 
محلہ کمیٹیاں اپنے پاس پویس ،رینجرز سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے ایمرجنسی فون نمبر لازمی رکھیں 

لندن ۔۔21مئی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے عوام و کارکنان سے اپیل کی ہے کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت علاقوں میں چوکیدار ی نظام قائم کریں اور ڈاکوؤں ، چوروں ،خود کش حملہ آوروں ،تخریب کاروں اور دہشت گردوں کی کسی بھی قسم کی کارروائی سے بچنے کیلئے فوری طورپر ویجیلنس کمیٹیاں تشکیل دیں ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ملک اورامن کے دشمن دہشت گرد عنا صر ملک خصوصاً سندھ کے شہری علاقوں میں دہشت گردی کے ذریعے خوف کی فضا ء قائم کر نے کے مذموم مقاصد کے تحت بم دھماکے ،قتل وغارتگری اور دہشت گردی کی دیگر سنگین قسم کی وارداتیں کررہے ہیں اور سیکوریٹی اہلکاروں اور معصوم شہریوں کوخاک وخون میں نہلا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے عوام بھی پولیس اورسیکوریٹی اداروں کے ساتھ بھرپورتعاون کریں ۔جناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر اختیارکرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں بزرگوں اورنوجوانوں پر مشتمل محلہ کمیٹیاں بنائیں، دن رات ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں اور کسی بھی مشکوک اشیاء ، یا علاقے میں آنے جانے والے افراد پر کڑی نظر رکھیں او راسکی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس یا دیگر سیکوریٹی اداروں کودیں ۔ انہوں نے کہا کہ محلہ کمیٹیاں اپنے پاس پویس ،رینجرز سمیت دیگر سیکوریٹی اداروں کے ایمرجنسی فون نمبر لازمی رکھیں تاکہ کسی بھی واقعہ ،مشکوک بیگ یا مشکوک افراد کی موجودگی کے بارے میں فوری طور پر قانون نافظ کرنے والے اداروں کو مطلع کیا جاسکے ۔ 


9/29/2024 4:18:52 AM