کارکنان وعوام افتخاراحمدکی صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعا کریں۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔20مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سینئراینکراورممتازصحافی افتخاراحمدکی علالت پر تشویش کااظہارکیاہے اوران کی جلد اورمکمل صحتیابی کیلئے دعاکی ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے تمام کارکنان وعوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سینئرصحافی افتخاراحمدکی جلد اورمکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعا کریں۔
|