الطا ف حسین کا ملک بھر بالخصوص صوبہ سندھ کے بچوں میں خسرہ کے بڑھتے ہوئے تناسب پر اظہار تشویش
19تا 31مئی والدین اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے ضرور لگوائیں، الطاف حسین کی والدین سے اپیل
عوام مہم کے دوران گھر گھر آنے والی ٹیموں کے رضاکاران اور مختلف مقامات پر لگائے جانے والے کیمپس سے بھر پور تعاون کریں، الطاف حسین کی والدین سے اپیل
لندن ۔۔۔19مئی2014ء
متحدہ قو می موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے ملک بھر بالخصوص صوبہ سندھ کے بچوں میں خسرہ کے بڑھتے ہوئے تناسب اور اس کے سبب معصوم بچوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر کے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ صوبائی وزارت صحت کی جانب سے خسرہ سے بچاؤ کے لئے 19مئی تا 31مئی شروع کی جانے والی مہم کے دوران اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے ضرور لگوائیں۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں کوئی بھی صحت مند فرد ہی اس معاشرے کی بہبود میں اپنا عملی کردار ادا کرتا ہے لہٰذا والدین اپنی اس ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے خسرہ سے بچاؤ مہم کے دوران گھر گھر آنے والی ٹیموں کے رضاکاران اور مختلف مقامات پر لگائے جانے والے کیمپس سے بھر پور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو خسر ہ سے محفوظ بنا کر پاکستان کو صحت مند ممالک کی صفوں میں شامل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔
*****