Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مولاناحسرت موہانی کاشماران عظیم ہستیوں میں ہوتاہے جو صدیوں میں پیداہوتی ہیں۔الطاف حسین


مولاناحسرت موہانی کاشماران عظیم ہستیوں میں ہوتاہے جو صدیوں میں پیداہوتی ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 5/13/2014
مولاناحسرت موہانی کاشماران عظیم ہستیوں میں ہوتاہے جو صدیوں میں پیداہوتی ہیں۔الطاف حسین
مولاناحسرت موہانی نے برصغیر کے لوگوں میں آزادی کیلئے جدوجہد کی حرارت پیدا کی
حسرت موہانی نے جدوجہد کی پاداش میں کئی بار قیدوبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں لیکن ظلم وجبرکے ہتھکنڈے انہیں حریت پسندی اور جدوجہدسے دستبردارنہیں کرسکے
برصغیرکوآزادی مولانا حسرت موہانی جیسے جرات منداوربے باک لوگوں کی جدوجہد اورقربانیوں کے طفیل حاصل ہوئی
ہمیں چاہیے کہ ہم نئی نسل کو مولانا حسرت موہانی کی جدوجہداور قربانیوں سے آگاہ کریں
تحریک پاکستان کے عظیم رہنمارئیس الاحرار مولاناحسرت موہانی کی 63 ویں برسی پر قائدتحریک الطاف حسین کاپیغام

لندن۔۔۔13مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ رئیس الاحرار مولاناحسرت موہانی کاشماران عظیم ہستیوں میں ہوتاہے جو کسی بھی قوم میں صدیوں میں پیداہوتے ہیں جواپنی زندگی کسی نیک مشن ومقصد، اورمظلوموں کے حقوق انصاف کے حصول اورلوگوں کوغلامی سے نجات کے لئے وقف کردیتے ہیں۔ برصغیرکی جدوجہدآزادی کے عظیم رہنمامولاناحسرت موہانی کی 63 ویں برسی پر اپنے ایک پیغا میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ مولاناحسرت موہانی نے برصغیرکی آزادی کیلئے بے مثال جدوجہدکی وہ غلامی کوسخت ناپسند کرتے تھے اور قومی آزادی اورغیرت وحمیت پریقین رکھتے تھے، انہوں نے آزادی کی جدوجہد ہی کواپنی زندگی کامقصداولین بنالیا اوربرصغیرکی آزادی کیلئے عملی طورپرکوشاں رہنا ان کا اوڑھنا بچھونا تھا۔مولاناحسرت موہانی نے اپنی تحریروں، تقریروں اور شاعری کے ذریعے برصغیر کے لوگوں میں آزادی کیلئے جدوجہد کی حرارت پیدا کی ۔اس جدوجہد کی پاداش میں انہوں نے کئی بار قیدوبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں لیکن ظلم وجبرکے ہتھکنڈے انہیں حریت پسندی اور جدوجہدسے دستبردارنہیں کرسکے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ مولاناحسرت موہانی ایک جرات مند اوربے باک شخصیت تھے ،وہ سچ اورحق بات کااظہار بے باکی سے ہرجگہ کیا کرتے تھے ان کی یہ بے باکی مصلحت پسندلوگوں کوکبھی بھی پسند نہیں آئی جس کی وجہ سے انہیں غیروں ہی سے نہیں بلکہ اپنوں کی بھی ناراضگی ناپسندیدگی کا سامناکرناپڑا لیکن برصغیرکوآزادی ایسے ہی جرات منداوربے باک لوگوں کی جدوجہد اورقربانیوں کے طفیل حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ زندہ اورباضمیرقومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں ،ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی نئی نسل کو مولانا حسرت موہانی کی جدوجہداور قربانیوں سے آگاہ کریں۔ جناب الطاف حسین نے مولاناحسرت موہانی کوتمام حریت پسندوں اورحق پرستوں کی جانب سے زبردست خراج عقیدت پیش کیااور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مولاناحسرت موہانی کی قربانیوں کو قبول فرمائے اورہمیں ان کے جراتمندانہ کردار کی پیروی کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔ 

9/29/2024 2:17:39 AM