Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 133 بی کے کارکن گوہر علی کو قتل پررابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


ایم کیو ایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 133 بی کے کارکن گوہر علی کے قتل پررابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 5/13/2014
ایم کیو ایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 133 بی کے کارکن گوہر علی کو قتل پررابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
شہر میں تواتر کے ساتھ کارکنا ن کا قتل شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
گوہر علی کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان وادئ حسین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
کراچی۔۔۔ 12مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 133کے کارکن گوہر علی کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت شہر میں تواتر کے ساتھ ایم کیو ایم کے کارکنان وہمدردوں کو گھات لگا کر شہید کیا جارہا ہے اورقانون نفاذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی موثر کاروائی دیکھنے میں نہیں آرہی۔رابطہ کمیٹی نے شہید گوہر علی کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ گوہر علی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں۔
دریں اثنا ء شہید گوہر علی کی نماز جنازہ منگل کے روز امام بارگاہ مصطفوی سیکٹر 11-Bمیں ادا کی گئی اور تدفین واد�ئ حسین قبرستان میں ہوئی نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سیف یار خان، کہف الواریٰ ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے ذمہ داران ، مختلف سیکٹرز و یونٹس کے کارکنان اور حق پرست عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

9/29/2024 2:19:20 AM