Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جانبدارانہ اور متعصبانہ رپورٹ کے خلاف آج ایم کیوایم یوکے کی جانب سے لندن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ہیڈکوارٹر کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ


جانبدارانہ اور متعصبانہ رپورٹ کے خلاف آج ایم کیوایم یوکے کی جانب سے لندن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ہیڈکوارٹر کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 5/10/2014
جانبدارانہ اور متعصبانہ رپورٹ کے خلاف آج ایم کیوایم یوکے کی جانب سے لندن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ہیڈکوارٹر کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ
مظاہرے میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں، کارکنوں، ہمدرد نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں کی شرکت 
مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر فاروق ستار، طارق جاوید، سینیٹر بابر غوری، محمد اشفاق،مصطفےٰ عزیز آبادی، رکن اسمبلی خواجہ اظہار الحسن ڈاکٹر سلیم دانش اور دیگر عہدیداران بھی شریک تھے
مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ایمنسٹی کی رپورٹ میں شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا
ایمنسٹی نے اپنی متعصبانہ اور جانبدارانہ رپورٹ کے ذریعے ایم کیوایم کو بدنام کرنے اور اس کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ایمنسٹی کی اس رپورٹ میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کو بھی غلط طور پر پیش کرکے حقائق کو مسخ کیا گیا ہے۔ طارق جاوید
ایم کیوایم کے کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں پر مکمل خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
ایمنسٹی کی رپورٹ حقائق کے برخلاف ہے۔ سینیٹر بابر غوری، احتجاجی مظاہرے سے ایم کیوایم کے رہنماؤں کا خطاب
ایمنسٹی کی جانبدارانہ رپورٹ سے ایم کیوایم کے کارکنوں اور عوام کے جذبات مجروح ہوئے۔ خواجہ اظہار الحسن
ایم کیوایم کے رہنماؤں نے ایمنسٹی کے اعلیٰ حکام کو احتجاجی یادداشت بھی پیش کی 
لندن۔۔۔ 9 مئی 2014ء
ایم کیوایم کے بارے میں جانبدارانہ اورمتعصبانہ رپورٹ کے خلاف آج ایم کیوایم یوکے کی جانب سے لندن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ہیڈ کوارٹرکے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرے میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں، کارکنوں، ہمدرد نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کی ۔مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرفاروق ستار، طارق جاوید، سینیٹر بابرغوری ،محمد اشفاق، مصطفےٰ عزیز آبادی،رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہارالحسن ،یوکے کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش اور دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم اورپاکستان کے پرچم اورایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے پورٹریٹ اٹھائے ہوئے تھے ۔ مظاہرین نے مختلف پلے کارڈزبھی اٹھارکھے تھے جن پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ بعض پلے کارڈز پر انگریزی میں یہ کلمات تحریرتھے ’’ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی متعصبانہ رپورٹ مسترد کرتے ہیں‘‘ ، ’’ ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر شرم کرو‘‘ ’’ ایمنسٹی کی جانبداری نامنظور ‘‘ ، ’’ کیاایمنسٹی کوایم کیوایم کے کارکنوں کاماورائے عدالت قتل نظرنہیں آتا‘‘ ۔ مظاہرین ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانبدارانہ رپورٹ کے خلاف مسلسل یہ نعرہ لگاتے رہے ’’ جانبدار، جانبدار ۔۔۔ایمنسٹی جانبدار ‘‘ ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کیااورمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگوبھی کی اورایمنسٹی کی حالیہ رپورٹ کے بارے میں اپنے شدید تحفظات کا اظہارکیا۔ ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی حالیہ رپورٹ میں ایم کیوایم کو جس طرح مختلف واقعات میں ملوث کیاہے وہ ایم کیوایم کی کردارکشی ہے، ایمنسٹی نے اپنی اس متعصبانہ اورجانبدارانہ رپورٹ کے ذریعے ایم کیوایم کوپاکستان کے عوام اوردنیابھرمیں بدنام کرنے اوراس کاامیج خراب کرنے کی کوشش کی ہے ، ہم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اس رپورٹ کومستردکرتے ہیں ۔ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ اس جانبدارانہ اورمتعصبانہ رپورٹ کے ذریعے ایم کیوایم جیسی عوامی جماعت کے قومی کردارکی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن طارق جاوید نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایمنسٹی کی اس رپورٹ میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کوبھی غلط طور پر پیش کرکے حقائق کو مسخ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کانوٹس لے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل خودکو انسانی حقوق کی تنظیم قراردیتی ہے لیکن کراچی میں پولیس ، رینجرز کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے، ان کی مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں، انہیں گرفتارکرکے لاپتہ کیا جارہا ہے لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے انسانی حقوق کی ان خلاف ورذیوں پرمکمل خاموشی اختیارکی گئی ہے اوران مظالم پر کوئی صدائے احتجاج بلندنہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اپنی غیرجانبداری اورحیثیت مشکوک ہوگئی ہے اور عوام اس پرکھلے عام انگلیاں اٹھارہے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعلیٰ حکام کوچاہیے کہ وہ ایم کیوایم کی جائزشکایات پر غورکرے ۔سینیٹر بابرغوری نے اس موقع پر کہاکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ حقائق کے برخلاف ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعلیٰ حکام کوچاہیے کہ وہ اپنی رپورٹ کے اجراء سے قبل تمام ترحقائق کا انتہائی غیرجانبداری سے جائزہ لے اورتمام فریقوں سے حقائق معلوم کرے لیکن اگروہ یکطرفہ رپورٹ جاری کرے گاتو اس کی اپنی حیثیت خراب ہوگی۔ ایم پی اے خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کراچی کے بارے میں اپنی رپورٹ میں یکطرفہ واقعات شامل کئے ہیں اوران کی آزادذرائع سے ان واقعات کی تحقیق نہیں کی اوریکطرفہ رپورٹس شائع کی ہے ،اس یکطرفہ اورجانبدارانہ رپورٹ سے ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنوں اورعوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسی یکطرفہ رپورٹس اورمنفی پروپیگنڈوں سے عوام کو قائد تحریک الطاف حسین سے بدظن نہیں کیاجاسکتا۔ بعدازاں ایم کیوایم کے رہنماڈاکٹر فاروق ستاراورایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ڈاکٹرسلیم دانش نے ایمنسٹی کے ہیڈکوارٹرمیں جاکر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایشیاپیسیفک پروگرام کے ڈائریکٹر رچرڈ بینٹ اوردیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اورانہیں ایک احتجاجی یادداشت بھی پیش کی ۔

9/29/2024 2:21:01 AM