Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی میران شاہ میں غلام محمد روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے نزدیک بم دھماکے کی مذمت


ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی میران شاہ میں غلام محمد روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے نزدیک بم دھماکے کی مذمت
 Posted on: 5/8/2014 1
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی میران شاہ میں غلام محمد روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے نزدیک بم دھماکے کی مذمت 
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا میران شاہ بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے 8اہلکاروں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس 
حکومت دہشتگردوں سے مذاکرات میں مصروف ہے ،سفاک دہشتگرد ملک کے سرحدی و نظریاتی محافظوں کونشانہ بنا رہے ہیں، الطاف حسین
جناب الطاف حسین کی شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا
صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختوخوا دھماکے میں ملوث دہشتگردوں اور انکے آ لہ کاروں کے خلاف سخت کار روائی کریں ، جناب الطاف حسین کا مطالبہ 
لندن ۔۔۔ 08مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے میر ان شاہ کے علاقے غلام محمد روڈ کے مقام پر سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے سیکورٹی فورسز کے 8اہلکاروں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے میران شاہ بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک جانب موجودہ حکومت دہشتگردوں سے مذاکرات اور ان سے جنگ بندی کے مطالبات کرنے میں مصروف ہے تو دوسری جانب سفاک دہشتگرد ملک کے سرحدی و نظریاتی محافظوں کو تواتر کے ساتھ نشانہ بنا رہے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ حکومت دہشتگردوں سے مذاکرات کی باتیں کرنے کے بجائے ملک و قوم کی بقاء و سلامتی کے لیے سفاک و درندہ صفت دہشتگردوں کے خلاف منطقی کار روائی کرے ۔جنا ب الطاف حسین نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختوخوا پرویز خٹک سے مطالبہ کیاہے کہ وہ دھماکے میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کر کے دہشتگردوں اور انکے آ لہ کاروں کے خلاف سخت کار روائی عمل میں لائیں ۔

9/29/2024 2:20:36 AM