Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ اجلاس


متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ اجلاس
 Posted on: 5/6/2014 1
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ اجلاس 
اجلاس میں لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے دیئے جانے والے 72 گھنٹے کے الٹی میٹم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، سابق وزیرداخلہ سینیٹررحمان ملک اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کی منصفانہ تحقیقات اور لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے کرائی جانے والی یقین دہانی پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا
سرکاری سطح پر کرائی جانے والی یقین دہانیوں کی روشنی میں احتجاجی دھرنے کے فیصلہ کو فی الحال مؤخر کردیا گیا
امیدہے حکومت اپنے وعدے کے مطابق ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کی منصفانہ اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کوجلدازجلد مکمل کرے گی، ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے گی
امید ہے کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کو جلد بازیاب کرائے گی، رابطہ کمیٹی
عوام اور کارکنان کے جذبات کا بخوبی احساس ہے تاہم اس وقت ضبط و تحمل کی ضرورت ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔6 مئی2014 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا ایک مشترکہ اجلاس پیرکی شام ہو اجس میں ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے دیئے جانے والے 72 گھنٹے کے الٹی میٹم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، سابق وفاقی وزیرداخلہ اورپی پی پی اوورسیز کے صدرسینیٹر رحمان ملک اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کی منصفانہ تحقیقات اور لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے کرائی جانے والی یقین دہانی پر تفصیلی غوروخوص کیا گیا۔ 
اجلاس میں کہاگیا کہ ایم کیوایم کے شہیداور لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ جس کرب واذیت میں مبتلا ہیں اس کا اندازہ کرنا کسی کے بس میں نہیں اور شہید کارکنوں کے قاتلوں کی گرفتاری اور لاپتہ کارکنوں کی بازیابی ہی ان کے غم کا کسی حدتک مداوا کرسکتی ہے لہٰذا حکومت اور متعلقہ اداروں کو اس بات کا پورا موقع دیا جانا چاہیے کہ وہ اس ضمن میں کرائی گئی یقین دہانیوں کو پورا کرسکیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اسے عوام اور کارکنان کے جذبات کا بخوبی احساس ہے تاہم اس وقت ضبط و تحمل کی ضرورت ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔رابطہ کمیٹی نے تفصیلی غوروخوص کے بعد فیصلہ کیاہے کہ ایم کیوایم کے مطالبات کے جواب میں سرکاری سطح پر کرائی جانے والی یقین دہانیوں کی روشنی میں احتجاجی دھرنے کے فیصلہ کو فی الحال مؤخر کردیاجائے۔رابطہ کمیٹی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی منصفانہ اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کوجلدازجلد مکمل کرے گی، ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے گی اور ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کو جلد بازیاب کرائے گی۔ 

9/29/2024 2:17:13 AM