Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مزدوروں کے استحصال کے سبب ملک آج تک معاشی لحاظ سے پستی و کمزوری کا شکار ہے، ڈاکٹر فاروق ستار


مزدوروں کے استحصال کے سبب ملک آج تک معاشی لحاظ سے پستی و کمزوری کا شکار ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 5/1/2014 1
مزدوروں کے استحصال کے سبب ملک آج تک معاشی لحاظ سے پستی و کمزوری کا شکار ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم ملک میں مزدوروں کے ساتھ ہر سطح پر نا انصافیوں کے خلاف ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
ملک بھر بالخصوص سندھ کے غریب ہاریوں ،کسانوں اور مزدوروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا پڑیگا، اشفاق منگی
آئین میں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ موجو د ہے، حکمران مزدوروں کے حقوق کے لیے آئین پر عمل پیرا نہیں ہوتے،آغا مسعود
یوم مئی کے موقع پر لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب
کراچی ۔۔۔ یکم مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان کے مزدوروں کو 1886ء میں ہونے والی مزدور جدوجہد کی طرز پر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنی ہوگی آپس میں متحد ہوئے بغیر مزدور طبقے کو انکے جائز حقوق حاصل نہیں ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایم کیو ایم لیبر ڈویژ ن کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہ لیبر کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان میں آزادی کے بعد سے ہی مزدور طبقے کے ساتھ استحصالی رویہ رواں رکھا گیا ہے جس کے سبب ملک معاشی لحاظ سے پستی و کمزوری کا شکار ہے اگر مزدور اپنے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انھیں متحد ہو کر ملک پر قابض جاگیر داروں ، سرمایہ داروں اور وڈیروں کے خلاف انقلابی جدو جہد کرنی ہو گی ۔انھوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین ملک میں غریب متوسط طبقے کے عوام کی واحد امید ہیں اور ایم کیوایم ہر سطح پر مزدوروں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے ۔انھوں نے موجود ہ حکومت کی جانب سے اداروں کی نجکاری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو موجودہ نجکاری پر گہری تشویش ہے اور اگر نجکاری کے عمل میں مزدوروں اور ملازمت پیشہ طبقے کی رائے اور انکا موقف مد نظر نہیں رکھا گیا تو ایم کیو یم اداروں کی غیر شفاف نجکاری کی مخالفت اور ملک کے مزدوروں کی بھر پور حمایت کریگے ۔ انھوں نے مزدور یونیوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مزدورو ں سے اپیل کی کے وہ ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنان اور انکے اہل خانہ کا دکھ محسوس کرتے ہوئے پر امن یوم سوگ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اس حوالے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔تقریب کے موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق ، اشفاق منگی ، اسلم آفریدی ، معروف دانشور و صحافی آغا مسعود، ایم کیو ایم لیبر ڈویژ ن کے انچار ج کاظم رضا و اراکین سمیت مختلف نجی و سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والے عہدیداران اور غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ قبل ازیں آغا مسعود نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے آئین میں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ موجو د ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے حکمران مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے آئین پر عمل پیرا نہیں ہوتے ۔رابطہ کمیٹی رکن اشفاق منگی نے کہا کہ ملک بھر بالخصوص سندھ کے غریب ہاریوں ،کسانوں اور مزدوروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا پڑیگا۔کاظم رضا نے تقریب میں موجود مختلف اداروں کے عہدیداران سے کہا کہ وہ اپنے اپنے اداروں میں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں کیونکے یہی قائد تحریک الطاف حسین کی تعلیمات ہیں۔

9/29/2024 2:14:41 AM